Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کالعدم تنظیم کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے انکشاف پررابطہ کمیٹی کااظہار تشویش


کالعدم تنظیم کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے انکشاف پررابطہ کمیٹی کااظہار تشویش
 Posted on: 5/5/2016 1
کالعدم تنظیم کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے انکشاف پررابطہ کمیٹی کااظہار تشویش
القاعدہ برصغیر کے دہشت گرد نے اعتراف کیاہے کہ اس نے نامزد میئر کراچی وسیم اختر کی ریکی کی ، رابطہ کمیٹی
انتہاء پسند دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے ایم کیوایم کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے الٹا ان کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات قائم کئے جارہے ہیں ، رابطہ کمیٹی
نیشنل ایکشن پلان میں متعین کیے گئے اہداف کے برخلاف اب تک صرف اور صرف ملک کی سیکولر ، لبرل اور محب وطنجماعت ایم کیوایم کو اس آپریشن میں نشانہ بنایا گیا، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے قیام کا سلسلہ فی الفور بند کیاجائے، رابطہ کمیٹی
ملک میں دہشت گردی میں ملوث اصل عناصر اور ان کے سرپرستوں کے خلاف ایکشن لیاجائے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔5، مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے انکشاف پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر کے دہشت گرد زین انصاری نے یہ اعترافی بیان دیاہے کہ اس نے ایم کیوایم کے رہنما اورنامزد میئر کراچی وسیم اختر کی ریکی کی تاکہ انہیں نشانہ بنایاجاسکے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس اعترافی بیان سے یہ حقیقت ایک مرتبہ پھر واضح ہوگئی ہے کہ انتہاء پسند دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے لبرل، جمہوری اوراعتدال پسند سیاسی جماعت ایم کیوایم کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت یہ طے کیاگیا تھا کہ ملک بھرمیں کالعدم اورمذہبی انتہاء پسند تنظیموں اورانکے سرپرستوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا آج اس آپریشن کو شروع ہوئے کئی برس ہوچکے ہیں لیکن نیشنل ایکشن پلان میں متعین کیے گئے اہداف کے برخلاف اب تک صرف اور صرف ملک کی سیکولر ، لبرل اور محب وطن جماعت ایم کیوایم کو اس آپریشن میں نشانہ بنایا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں کونشانہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے دوسری جانب ایم کیوایم کے رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے الٹا ان کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات قائم کئے جارہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے قیام کا سلسلہ فی الفور بند کیاجائے اور ملک میں دہشت گردی میں ملوث اصل عناصر اور ان کے سرپرستوں کے خلاف ایکشن لیاجائے۔

9/17/2024 2:03:03 AM