ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آر ڈی نیٹر اورایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمد شہید کوسوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
اس سے قبل آفتاب احمد کا جسد خاکی فیڈرل بی ایریا میں واقع انکی رہائشگاہ لیجایا گیا جہاں انتہائی رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے
جسد خاکی نمائش سے جلوس کی شکل میں پید ل یاسین آباد شہداء قبرستان لیجایا گیا جہاں آفتاب احمد شہید کی تدفین عمل میں لائی گئی
آفتاب احمد کی نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرز، اراکین رابطہ کمیٹی، نامزد حق پرست میئر کراچی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و سینیٹ، ذمہ داران و کارکنان، شہید کے عزیز و اقارب و اہل خانہ سمیت بڑی تعداد میں حق پرست عوام کی شرکت
کراچی ۔۔۔ 3؍ مئی 2016ء