کیپیٹل ٹی وی کے اینکر اور معروف صحافی خوشنود علی خان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔ یکم؍ مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کیپیٹل ٹی وی کے اینکر اور معروف صحافی خوشنود علی خان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے خوشنود علی خان اور مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تما م کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کرے اور خوشنود علی خان سمیت سوگواران اور کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)