Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر حملے، کارکنوں اور انکے اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات


لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر حملے، کارکنوں اور انکے اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات
 Posted on: 4/30/2016
لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر حملے، کارکنوں اور انکے اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات 
حقیقی دہشت گرد لانڈھی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ساتھ مارپیٹ کررہے ہیں
کارکنوں کے گھروں پر جاکر ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر انہوں نے تحریری طور پر ایم کیوایم سے لاتعلقی کا اعلان نہیں کیا تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے
مسلح حقیقی دہشت گردوں نے یوسی 16 کے کارکن سلمان کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا
تمام واقعات کی اطلاع پولیس اور رینجرز کو دی جارہی ہے لیکن حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے
تشدد کی کارروائیاں اور غنڈہ گردی کرنے والے حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 30 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر حملوں، کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے اورتشددکانشانہ بنانے کے واقعات کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ چندروزسے لانڈھی اور ملیر میں حقیقی دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے کارکنوں کوہراساں کرنے،ایم کیوایم کے دفاترپرحملوں اور کارکنوں کے ساتھ مارپیٹ کاسلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس طرح کے واقعات لانڈھی میں بہت ہورہے ہیں، جہاں حقیقی دہشت گردروزانہ لانڈھی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ساتھ مارپیٹ کررہے ہیں اورکارکنوں کے گھروں پر جاکران کے اہل خانہ کوگن پوائنٹ پر یہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگرانہوں نے تحریری طورپرایم کیوایم سے لاتعلقی کااعلان نہیں کیاتوانہیں سنگین نتائج بھگتناہوں گے، چند روزقبل بھی حقیقی دہشت گردوں نے لانڈھی میں ایم کیوایم کے یوسی آفس پر حملہ کیاتھااورآج بھی مسلح حقیقی دہشت گردوں نے یوسی 16کے کارکن سلمان ولدسالار کوبری طرح تشددکانشانہ بنایا ۔ ان تمام واقعات کی اطلاع علاقے کے ارکان اسمبلی اور کونسلرز علاقائی پولیس اور رینجرزکے مقامی حکام کودے رہے ہیں لیکن ان حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ تشدد کی کارروائیاں اورغنڈہ گردی کرنے والے ان حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

9/8/2024 7:35:08 PM