ممتاز حریت پسند رہنماء امان اللہ خان کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔27، اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جموں وکشمیر کی تحریک آزادی کے سر خیل ، آزادی و خودمختاری کے نقیب عظیم قائد ورہبر اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریم قائد امان اللہ خان کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے (مرحوم )کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس کھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ممتاز حریت پسند رہنماء امان اللہ خان(مر حوم )کی مغفرت فرمائے ،انکو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔( آمین)