مصطفےٰ کمال قوم کواس بات کاجواب دیں کہ جلسہ کیلئے کروڑوں روپے کہاں سے آئے ؟ ترجمان
تمام تربے بنیادالزامات اورپروپیگنڈوں کے باوجود حق پرست عوام نے گزشتہ روز کے جلسے کو بری طرح مسترد کردیا
میڈیا خود کہہ رہاہے کہ جو تھوڑے بہت بھی لوگ آئے وہ کرائے پرلائے گئے تھے ۔ترجمان
کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجودبھی جلسہ کی بری طرح ناکامی سے مصطفےٰ کمال بوکھلاگئے ہیں ۔ ترجمان
مصطفےٰ کمال بوکھلاہٹ اورشدیدجھنجھلاہٹ میں اپنی عادت کے مطابق وہ اوچھی زبان اورالزامات پراترآئے ہیں۔ ترجمان
خیابان سحرمیں کروڑوں روپے کابنگلہ اورکروڑوں روپے کی بلٹ پروف گاڑیاں کس نے فراہم کیں؟ ترجمان
بنگلوں میں لوگوں کے قیام وطعام کے اخراجات کون برداشت کررہاہے؟ ترجمان
پیسے سے کرائے کے لوگ تو مل سکتے ہیں لیکن سچے کارکنان اورچاہنے والے نہیں مل سکتے۔ ترجمان
لندن۔۔۔ 25 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے کہاہے کہ مصطفےٰ کمال ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں پر اوچھے اوربھونڈے الزامات لگانے کے بجائے قوم کواس بات کاجواب دیں کہ 24 اپریل کے جلسہ کیلئے ان کے پاس کروڑوں روپے کہاں سے آئے ؟اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ تمام تربے بنیاد الزامات اورپروپیگنڈوں کے باوجود گزشتہ روز ہونے والے جلسے کوحق پرست عوام نے بری طرح مسترد کردیا اورمیڈیا خود کہہ رہاہے کہ جو تھوڑے بہت بھی لوگ آئے وہ کرائے پرلائے گئے تھے۔ ترجمان نے کہاکہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجودبھی اس جلسہ کی بری طرح ناکامی سے مصطفےٰ کمال بوکھلا گئے ہیں ،یہ بوکھلاہٹ اورجھنجلاہٹ ان کی گفتگواورلہجہ میں چھلک رہی ہے جسے پوری قوم نے دیکھاہے۔اسی بوکھلاہٹ اورجھنجھلاہٹ میں اپنی عادت اور روایت کے مطابق وہ اوچھی زبان اورالزامات پراترآئے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ جن کوعوام نے مسترد کردیا ہو اور جن کی عوام میں کوئی حیثیت نہ ہوان لوگوں کے بیہودہ الزامات اوربہتانوں کاجواب دینا ہماری تہذیب، روایت اورایم کیوایم کے وقارکے منافی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ مصطفےٰ کمال اوچھے الزامات لگانے کے بجائے قوم کو اس بات کا جواب دیں کہ اس جلسہ کیلئے بہت بڑے پیمانے پرجوانتظامات کئے گئے تھے اس کیلئے کروڑوں روپے کہاں سے آئے ؟ یہ کروڑوں روپے کس نے دیئے؟ خیابان سحرمیں کروڑوں روپے کابنگلہ ،کروڑوں روپے کی بلٹ پروف گاڑیاں اوربنگلوں میں لوگوں کے قیام وطعام کے اخراجات کون فراہم کررہاہے؟ ترجمان نے کہاکہ پیسے سے کرائے کے لوگ تو مل سکتے ہیں لیکن سچے کارکنان اورچاہنے والے نہیں مل سکتے۔