کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤاورشہریوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لئے ایم کیوایم کے زیراہتمام26مقامات پرکیمپس قائم کیے جائیں گے
قائم کیمپوں پرہیٹ اسٹروک سے بچاؤکے لئے ایم کیوایم کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اورجگہوں کاتعین کرلیاگیاہے
کراچی ۔۔۔ 21؍ اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤاورشہریوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لئے 26مقامات پرکیمپس قائم کیے جائیں گے جبکہ تمام ٹاؤن میں مرکزی کیمپ بھی لگایاجائیگا۔اس سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اورجگہوں کاتعین کرلیاگیاہے جس کے مطابق لانڈھی ٹاؤن میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے آفس اورکورنگی ٹاؤن میں راج محل گارڈن نزدکشتی والی بلڈنگ کورنگی نمبر2 جبکہ ملیر ٹاؤن میں مین جناح اسکوائرملیریوسی5 اسی طرح شاہ فیصل کالونی ٹاؤن میں نمبر3چورنگی نزدنورمسجدشاہ فیصل،گلستان جوہرمیں پرفیوم چوک پرجبکہ اسکیم 33معمارٹاؤن میں ابوالحسن اصفہانی روڈعقب بینک الفلاح نزد پیرا ڈائس بیکری اورگلشن اقبال ٹاؤن میں ٹاؤن آفس گلشن اقبال میں جبکہ پی آئی بی کالونی ٹاؤن میں تین ہٹی اسٹاپ اورلائنزایریاٹاؤن آفس کے نزد،اسی طرح سوسائٹی ٹاؤن میں کے کے ایف بلڈنگ بہادرآباد،جبکہ محمودآبادٹاؤن میں محمودآبادگیٹ یوسی4الراضی ہسپتال ،ڈیفنس میں پنجاب چورنگی اوربرنس روڈٹاؤن تکون پارک نزد صابری ہوٹل،رنچھوڑلائن میںیوسی22لک پتی چوک رنچھوڑلائن ،لیاری میںیوسی18صدیق وہاب روڈنزدشمع پیلس کی گلی ،پاک کالونی ٹاؤن میں کمال پیٹرول پمپ نزد بڑا بورڈ، بلدیہ ٹاؤن میں بلدیہ نمبر3نزدحبیب بینک،اسی طرح قصبہ علیگڑھ میں قذافی چوک نمبر1جبکہ اورنگی ٹاؤن میں اورنگی ٹاؤن نمبر5چورنگی ،سرجانی ٹاؤن میں ملینیم پیٹرول پمپ سیکٹر4-B،نیوکراچی میں سندھی ہوٹل اورنارتھ کراچی یوسی3سیکٹر5C-4باڑہ مارکیٹ جبکہ نارتھ ناظم آبادمیں حیدری مارکیٹ میں اورناظم آباد گلبہار ٹاؤن میں خلافت چوک پرجبکہ لیاقت آبادمیں الکرم اسکوائراورفیڈرل بی ایریامیںPMAلان نزدواٹرپمپ چورنگی پرقائم لگائے جائیں گے جہاں ہیٹ اسڑوک سے بچاؤکے لئے ہرممکن انتظام کیاجائیگا۔ ٹھنڈے پانی، نمکول، گلو کوس اور دیگر ضروریات کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔