’’ خیابانِ سحر کے کوٹھے پر چلو ۔۔۔ ورنہ تھانے چلو ‘‘
لندن:۔۔16؍ اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ہفتہ کی شب کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص ، سکھر ، نوابشاہ ، ٹنڈوالہیار اور سانگھڑ میں حق پرست اراکین اورتنظیمی شعبہ جات کے اجلاسوں سے بیک وقت ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے ایک موقع پر ازراہ تفنن کہاکہ بھٹودورمیں جب ایک مرتبہ کسی کوگرفتار کیاگیاتواس موقع پرشاعرعوام حبیب جالب ؔ مرحوم نے مشہورنظم کہی جس کاعنوان تھا
’’ لاڑکانے چلو ۔۔۔ورنہ تھانے چلو ‘‘
آج ایم کیو ایم سے خارج کئے گئے ضمیرفروش عناصرکی جانب سے ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی اورذمہ داروں کوفون پر دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ
’’ خیابانِ سحر کے کوٹھے پر چلو ۔۔۔ ورنہ تھانے چلو ‘‘
یعنی جولوگ اپناضمیربیچنے اور ان ضمیرفروش عناصر کے پاس جانے سے انکارکررہے ہیں انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگرساتھ نہیں آئے توتمہیں برے نتائج بھگتناپڑیں گے لیکن اللہ کاکرم ہے کہ میرے باضمیرساتھیوں نے بکنے سے انکارکردیاہے۔