Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حقیقی دہشت گردوں کی لانڈھی میں ایم کیوایم کے کارکن کے گھر پر فائرنگ ، نومنتخب حق پرست یوسی چیئرمین اور کارکنان کے گھروں اور کارخانوں پر جاکر اہلخانہ اور ملازمین کو ہراساں کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت

 Posted on: 4/13/2016

حقیقی دہشت گردوں کو مکمل سرکاری سرپرستی میں کھلی غنڈہ گردی اور خوف و ہراس پھیلانے کی چھوٹ دی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی 
ذمہ داران و کارکنان کو ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ہرگز خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔13، اپریل2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے لانڈھی میں ایم کیوایم کے کارکن کے گھر پر فائرنگ ، یوسی 19زمان آباد کے نومنتخب حق پرست چیئرمین سمیت دیگر کارکنان کے گھروں اور کارخانوں میں جاکر ان کے اہل خانہ اور ملازمین کو ہراساں کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیئے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حقیقی دہشت گرد وں نے کل لانڈھی ٹاؤن کے سابق رکن تقی کی رہائشگاہ پر فائرنگ کی ،لانڈھی ٹاؤن یوسی 21کے انچارج احمد علی کے گھر اور کارخانے پر جاکر ان کے اہل خانہ اور ملازمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ زمان آباد یوسی 19کے نومنتخب چیئرمین نعمان کو ان کے ہاتھ پاؤں توڑنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم کے کارکنان کو ان کے گھروں سے گرفتار کیاجارہا ہے اور انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب حقیقی دہشت گردوں کو مکمل سرکاری سرپرستی میں کھلی غنڈہ گردی اور خوف و ہراس پھیلانے کی چھوٹ دی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے نہ تو ماضی میں خوفزدہ کیا جاسکا ہے اور نہ ہی آج ان کے حصولے کم کئے جاسکتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ،و فاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں کی ایم کیوایم کے کارکن کے گھر پر فائرنگ اور گھروں اور کارخانوں میں جاکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیئے جانے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور حقیقی دہشت گردوں کو حاصل سرکاری سرپرستی کا سلسلہ فی الفور بند کراکر انہیں قانون کے تحت سخت سے سخت ترین سزا دی جائے ۔ 

4/16/2024 7:35:59 AM