Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف مسلسل پریس ریلیز جاری کر نے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش


قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف مسلسل پریس ریلیز جاری کر نے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
 Posted on: 4/9/2016 1
قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف مسلسل پریس ریلیز جاری کر نے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش 
ایم کیو ایم اس پریس ریلیز کے مندرجات کی سختی سے تردید کرتی ہے۔رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم کا نہ تو کوئی عسکری ونگ ہے اور نہ ہی اس کے ذمہ داران و کارکنان کسی خلاف قانون سرگرمی کا حصہ ہیں۔
پوری دنیا کے علم میں ہے کہ پاکستان میں اسلحہ بنانے کی فیکٹریاں کہاں واقع ہیں اور دہشت گردی کے ٹھکانے ملک کےکس حصہ میں واقع ہیں۔ رابطہ کمیٹی
شہری سندھ کے عوام کو کرمنالائزیشن کی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلسل بدنام کیا جارہا ہے۔
شہری سندھ کے عوام میں اس گھناؤنے عمل سے احساس محرومی اور بے چینی میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف مہاجروں میں بے چینی پیدا کر کے انہیں دیوار سے لگانے کے عمل کا فوری نوٹس لیں۔ رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔ 9اپریل2016ء
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے قانون نافذ کرنے والے ایک ادارے کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف مسلسل پریس ریلیز جاری کر نے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان پریس ریلیز کے مندرجات کی سختی سے تردید کی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا نہ تو کوئی عسکری ونگ ہے اور نہ ہی اس کے ذمہ داران و کارکنان کسی خلاف قانون سرگرمی کا حصہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پوری دنیا کے علم میں ہے کہ پاکستان میں اسلحہ بنانے کی فیکٹریاں کہاں واقع ہیں اور دہشت گردی کے ٹھکانے ملک کے کس حصہ میں واقع ہیں مگر ان کے خلاف کاررو ائی کرنے کے بجائے شہری سندھ کے عوام کو کرمنالائزیشن کی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلسل بدنام کیا جارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہری سندھ کے عوام پہلے ہی انتہائی شدید احساس محرومی کا شکار ہیں اس گھناؤنے عمل سے ان کے احساس محرومی اور بے چینی میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ وہ بعض عناصر کی جانب سے شہری سندھ کے عوام بالخصوص مہاجروں میں بے چینی پیدا کر کے انہیں دیوار سے لگانے کے عمل کا فوری نوٹس لیں۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کے اداروں بشمول ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان سے بھی اپیل کی کہ وہ شہری سندھ کے عوام اور ان کی منتخب نمائندہ جماعت ایم کیو ایم کے خلاف جاری منفی میڈیا ٹرائل کا نوٹس لیں۔

9/8/2024 2:56:02 PM