لائنزایریا میں حقیقی دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے یوسی آفس کو توڑپھوڑ کرآگ لگادی
دفترکافرنیچر، پتنگیں،ایم کیوایم کے جھنڈے، بینرز، الیکشن سے متعلق مواد اوردیگرسامان مکمل طوپرجل کرخاکسترہوگیا
ایم کیوایم کا یوسی آفس صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایم کیوایم کاانتخابی دفتربھی ہے
یوسی آفس کے ساتھ ہی بریگیڈ تھانہ واقع ہے ، پولیس نے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی
بریگیڈ تھانے کے ایس ایچ او اکبرغوری اوردیگرپولیس اہلکاروں نے حملہ آورحقیقی دہشت گردوں کی معاونت کرتے ہوئے خود قریب ہی واقع دکانوں کو بند کروایا تاکہ کوئی ان حملہ آوردہشت گردوں کودیکھ کرپہچان نہ سکے
حقیقی دہشت گردوں نے کل کے جلسہ میں شریک ایم کیوایم کے ایک ہمدردبزرگ 60سالہ محمداسلم کوبری طرح ماراپیٹا
دہشت گردی کے ذریعے پوری کوشش کی جارہی ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کومشتعل کیاجائے، امن وامان کوتباہکیاجائے اور7 اپریل کومنعقدہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام کوووٹ ڈالنے سے روکاجاسکے ۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے کارکنان ہر گزمشتعل نہیں ہونگے اورصبروبرداشت سے کام لیکرانتخابات کومتاثر کرنے کی سازشوں کوناکام بنادینگے
پولیس ورینجرز ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اورعہدیداروں کوپکڑ پکڑ کران پر جھوٹے مقدمات بنارہی ہے لیکن حقیقی دہشت گردوں
کوکھلی چھوٹ دیدی گئی ہے ۔رابطہ کمیٹی
چیف الیکشن کمشنر اورچیف جسٹس سپریم کورٹ واقعہ کا فوری نوٹس لیں ، واقعہ میں ملوث افرادکوگرفتارکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی
انتخابات کے پرامن انعقادکویقینی بنایاجائے۔ جانبداری کامظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 3 اپریل 2016ء