پاکستان تحریک انصاف کے غنڈوں کی جانب سے ایم کیوایم کی ریلی پرحملے اورریلی میں شریک خواتین،بزرگوں اورنوجوان کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنانے اورقائدتحریک الطاف حسین کی تصاویر،بینرزاورایم کیوایم کے پرچموں کوپھاڑنے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
پی ٹی آئی کے دہشت گردوں کاایم کیوایم کی ریلی پرحملہ کھلی دہشت گردی ہے،رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کی ریلی پرپی ٹی آئی کے دہشت گردوں کی جانب سے حملے اورخواتین ،بزرگوں اورنوجوان کارکنان کوتشددکانشانہ بنانے کانوٹس لیاجائے
اورحملے میں ملوث پی ٹی آئی کے دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
کراچی:۔۔۔2اپریل2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے غنڈوں کی جانب سے ایم کیوایم کی ریلی پرحملے اورریلی میں شریک خواتین،بزرگوں اورنوجوان کارکنان کوتشدد کا نشانہ بنانے اورقائدتحریک الطاف حسین کی تصاویر،بینرزاورایم کیوایم کے پرچموں کوپھاڑنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورواقعہ کوکھلی دہشت گردی قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے زیراہتمام قائدتحریک الطاف حسین کے نامزدحق پرست امیدوارمحمدکمال ملک کی انتخابی کے سلسلے میںآج حیدری مارکیٹ پرجلسہ کا انعقاد کیاتھا جس میں شرکت کے لئے مختلف علاقوں کے عوام جلسہ گاہ پہنچ رہی تھی اوراسی سلسلے میں ایم کیوایم کی ایک ریلی نارتھ کراچی یوسی4اوریوسی15سے این اے 245کے تحت جلسہ میں شرکت کے لئے آرہی تھی کہ فائیواسٹارچورنگی پرموجودپی ٹی آئی کے لاٹھیوں،ڈنڈوں اورہتھیاروں سے مسلح دہشت گردغنڈوں نے ریلی پرحملہ کردیااورریلی میں شریک بزرگوں،خواتین اورنوجوانوں کوتشددکانشانہ بنایاجس کے نتیجے میں ایم کیوایم کے تین کارکنان ندیم شیخ،فراز،رمیزشدیدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرطبّی امدادکی فراہمی کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دہشت گردوں نے نہ صرف ریلی پرلاٹھیوں اورڈنڈوں سے حملہ کیابلکہ فائیواسٹارچورنگی پرلگی جناب الطاف حسین کی تصاویر ،ایم کیوایم بینرزاورپرچموں کوپھاڑااورروڈپرپتھراؤاورفائرنگ بھی کی۔رابطہ کمیٹی نے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمی کارکنان سے دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی صحت یابی کے لے دعاکی ۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کی ریلی پرپی ٹی آئی کے دہشت گردوں کی جانب سے حملے اورخواتین ،بزرگوں اورنوجوان کارکنان کوتشددکانشانہ بنانے کانوٹس لیاجائے اورحملے میں ملوث پی ٹی آئی کے دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔