اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداران کو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی مبارکباد
امید ہے اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداران پرنٹ میڈیا کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور بہت سے معاملات میں
انہیں نظر انداز کرنے کا عمل رکوانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے، ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی ۔۔۔ یکم؍ اپریل2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان نیو پیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں نومنتخب اے پی این ایس کے عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک تہنیتی بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے سرمد علی کو اے پی این ایس کا صدر ،محترمہ رمیزہ مجید نظامی اور ممتاز اے طاہر کو نائب صدوراور عمر مجید شامی کو سیکریٹری جنرل منتخب کئے کا خیر مقدم کیا اور اے پی این ایس کے دیگر نومنتخب عہدیداران کو بھی دلی مبارکباد پیش کی ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے امید ظاہر کی کہ اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداران پرنٹ میڈیا کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور بہت سے معاملات میں انہیں نظر انداز کرنے کے عمل کو رکوانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور صحافیوں کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال کریں گے۔