ایم کیوایم بیلجیئم کے تحت برسلزبم دھماکوں میں جاں بحق افراد کی یادمیں شمع روشن کی گئیں
ایم کیوایم کے کارکنان نے برسلزدھماکوں کی شدیدمذمت کی ،دھماکوں کے خلاف پرامن احتجاج کیا
اورقائدتحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے برسلزکے عوام سے یکجہتی کااظہارکیا
بیلجئیم ۔۔۔۔25؍مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہداہت پرایم کیوایم بیلیئم یونٹ کارکنان نے گذشتہ روزبرسلزمیں ہونیوالے خوفناک بم دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق افرادکی یادمیں شمع روشن کی گئیں اوردھماکوں میں زخمی افرادسمیت بیلجیئم کے عوام سے مکمل اظہاریکجہتی کیا۔ اس موقع پرایم کیوایم بیلجیئم کے زیراہتمام ایک تقریب منعقدکی گئی جس میں ایم کیو ایم بیلجیئم کے ذمہ داران وکارکنان اوربیلجیئم میں مقیم پاکستانی عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورواقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے تمام جاں بحق افرادکے درجات اور زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔اس موقع پر بیلجیئم یونٹ کی جانب سے پرامن احتجاجی مظاہرہ بھی کیاجس میں شریک افرادنے ہاتھوں میں روشن شمعیں اورپلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے جس پرایم کیوایم اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے واقعہ کی شدیدمذمت اورجاں بحق افرادکے سوگوارلواحقین سے اظہاریکجہتی سمیت دیگرعبارات تحریرتھیں۔