Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حلقہ 245میں ہونے وا لے ضمنی انتخاب کے لئے نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم جاری ہے


حلقہ 245میں ہونے وا لے ضمنی انتخاب کے لئے نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم جاری ہے
 Posted on: 3/25/2016
حلقہ 245میں ہونے وا لے ضمنی انتخاب کے لئے نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم جاری ہے 
انتخابی مہم کے سلسلے میں محمد کمال نے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 19نصرت بھٹو کالونی ، یوسی 22حیدر ی اور
یوسی 23سخی حسن پر الیکشن دفاتر کا افتتاح کیا 
جناب الطا ف حسین اور کارکنان کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں۔ نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال
کراچی ۔۔۔25، مارچ2016ء 
ضمنی الیکشن برائے قومی اسمبلی حلقہ 245کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال ملک نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی مقبولیت میں ذرہ برابر کمی واقع نہیں ہوئی ہے اور وہ عناصر جو مائنس الطاف حسین کی سازش پر عمل پیرا ہیں انہیں خود اپنے منہ کی کھانا پڑے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضمنی الیکشن برائے این اے 245کے سلسلے میں نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 19نصرت بھٹو کالونی ، یوسی 22حیدر ی اور یوسی 23سخی حسن پر الیکشن دفاتر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حق پرست ارکان اسمبلی اورایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے جوائنٹ انچارج ارشاد ظفیر ، اراکین ڈاکٹر ایس ایم تنویر اور سید شاکر علی بھی موجود تھے ۔ الیکشن دفاتر کی افتتاحی تقریبات کے موقع پر جمع ہونے والے عوام نے نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال ملک کا زبردست خیر مقدم کیا اور انہیں ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر منعقدہ عوامی اجتماعات کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال نے کہاکہ ایم کیوایم ایک حقیقت ہے جس کے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جانا چاہئے، ایم کیوایم کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ کی بار بار توہین سے عوامی سطح پر شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ این اے 245کے حلقہ کی عوام نے ماضی میں بھی تمام تر سازشوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود تمام انتخابات میں جناب الطا ف حسین کے نامزد کردہ امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرایا ہے اور اس مرتبہ بھی کوئی بھی سازش حق پرست عوام کو جناب الطاف حسین سے دورنہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے منتخب عوامی نمائندوں کو ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کا درس دیا ہے اور ایم کیوایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے اور جناب الطا ف حسین ہی ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے عوامی خدمت کیلئے خدمت خلق کمیٹی کی بنیاد رکھی ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی سیاسی جماعتوں اور ان میں شامل نام نہاد لیڈران کی اکثریت جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کا تحفظ کررہی ہے اور ملک کے منتخب ایوانوں میں وہی پالیسیاں اور منصوبے پائے تکمیل تک پہنچا رہی ہے جن سے طبقہ اشرافیہ کو فائدہ پہنچے اور جناب الطاف حسین ان ہی کرپٹ عناصر اورجاگیردارانہ نظام کے خلاف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کو بار بار ملنے والے عوامی مینڈیٹ کے باوجود یہ طبقہ اشرافیہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہے ۔اجتماعات سے اپنے خطاب میں ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ این اے 245کے ضمنی الیکشن کے نتائج ثابت کردیں گے کہ عوامی اعتماد جناب الطاف حسین پر آج بھی موجود ہے اور جو عناصر جناب الطا ف حسین اور کارکنان کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی سازشیں کررہے ہیں وہ سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے اجتماعات کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ این اے 245کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار محمد کما ل کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کا میاب بنا ئیں ۔









تصاویر

4/17/2024 5:39:32 PM