ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا ملک کے نامور انقلابی اردو شاعر حبیب جالبؔ کے 88 ویں یومِ پیدائش پر انہیں زبردست خراش عقیدت
حبیب جالبؔ کو ہم سے بچھڑے کئی برس بیت گئے لیکن وہ آج بھی اپنی منفرد اور انقلابی شاعری کی وجہ سے ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور رہتی دنیا تک لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
دنیا میں جب کبھی بھی آمریت کے خلاف آواز اٹھے گی تو اس میں حبیب جالبؔ اپنی شاعری کی شکل میں لازمی شامل ہونگے
کراچی ۔۔۔ 24؍ مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملک کے نامور انقلابی اردو شاعر حبیب جالبؔ کے 88ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حبیب جالبؔ کو ہم سے بچھڑے کئی برس بیت گئے لیکن وہ آج بھی اپنی منفرد اور انقلابی شاعری کی وجہ سے ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور رہتی دنیا تک لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جب کبھی بھی آمریت کے خلاف آواز اٹھے گی تو اس میں حبیب جالبؔ اپنی شاعری کی شکل میں لازمی شامل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حبیب جالب نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور آمریت کے خلاف آواز بلند کی اور اس کے پاداش میں انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں بھی سہی لیکن اپنے حق و سچ کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹے۔