حیدرآبادقائدتحریک کے وفاداروں کا شہرہے ،عبدالحسیب
قیادت تحفہ خدا ہوتی ہے اور خدا عوام کیلئے دلوں میں اس کے محبت اور عقیدت ڈالتا ہے جیسے وہ سچااورحق
کی راہ پر گامزن دیکھتا ہے۔اقبال مقدم
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد میں حیدرآباد شہر سے وابستہ ان کے کارکنان ہراول دستے کا کردار ادا کرینگے،ظفر خان
حیدرآباد شہر کے بزرگ قائد تحریک کی لازول جدوجہد سے اچھی طرح آشناء ہے اور ان کرداروں سے بھی واقف ہیں جنہوں نے اپنے مفاد کیلئے قوم اور انقلابی تحریک کو نقصان پہنچایا۔محمد یوسف
زونل آفس پر ایلڈونگ حیدرآباد کے ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب
خبر نمبر(1)
حیدرآباد ۔۔۔24 ،مارچ،2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب اوراقبال مقدم نے حیدرآبادزونل آفس پر ایلڈونگ کے ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہر وفاداروں کا شہرہے چند مفاد پرست عناصر اس شہر پر بدنماداغ ہیں۔ اجلاس میں حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج ظفر خان واراکین زونل کمیٹی،ایم کیو ایم شعبہ ایلڈونگ حیدرآباد کے انچارج محمد یوسف واراکین اور بزرگ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ارکان رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حیدرآباد کی دھرتی پر جنم لینے والوں نے وفاؤں کی تکمیل میں تاریخ رقم کیں ہیں اور یہ شہر قائد تحریک جناب الطاف حسین سے محبت ،عقیدت اور وفاکرنے والوں پر مشتمل ہے ۔ مفادپرست عناصر جو ذاتی مفادات کیلئے مسیحا حق پر الزام تراشی کر رہے ہیں بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گے کیونکہ قیادت چھینی یا کسی اشاروں حاصل نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ قیادت تحفہ خداوندی ہوتا ہے کیونکہ خدا عوام کیلئے دلوں میں اس کے محبت اور عقیدت ڈالتا ہے جیسے وہ سچااورحق کی راہ پر گامزن دیکھتا ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج ظفر خان نے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تمام تر جدوجہد ، حقوق سے محروم غریب اور متوسط طبقہ کے جائز حقوق کے حصول پر مبنی ہے اس راہ پر قائد تحریک جناب الطاف حسین نے لازوال قربانیاں پیش کیں اور آج تک جلاوطنی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی عظیم قیادت اور جدوجہدمیں حقوق سے محروم طبقہ اپنی منزل ضرور حاصل کرے گا، اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد میں حیدرآباد شہر سے وابستہ ان کے کارکنان ہراول دستے کا کردار ادا کرینگے۔اجلاس سے بزرگ کمیٹی حیدرآباد کے انچارج محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہر کے بزرگ قائد تحریک کی لازول جدوجہد سے اچھی طرح آشناء ہیں اوران کرداروں سے بھی واقف ہیں جنہوں نے اپنے مفاد کیلئے قوم اور انقلابی تحریک کو نقصان پہنچایا ۔