Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں میر پورخاص میں ریلی کا انعقاد


قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں میر پورخاص میں ریلی کا انعقاد
 Posted on: 3/24/2016
قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں میر پورخاص میں ریلی کا انعقاد 
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی وپا رٹی پر چم،قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویر اورمختلف پلے کارڈزو بینرز اٹھا رکھے تھے 
پلے کارڈز وبینرز پر قائد تحریک سے تجدید عہد وفا اور محبت و عقیدت کے اظہار پر مبنی کلمات تحریر تھے
میرپورخاص کے عوام نے بھی مائنس ون فارمولے کو مسترد کرکے مفاد پرستوں کے منفی و زہریلے پروپیگنڈے کو ہمیشہ ہمیشہ
کے لئے دفن کردیا ہے،اراکین رابطہ کمیٹی 
اظہار یکجہتی ریلی کاآغاز اسٹیٹ لائف بلڈنگ حیدرآبا روڈہوا ، ریلی شہر بھر کی مختلف شاہراہوں و چوراہوں کا گشت کرتے 
ہوئے زونل آفس پر اختتام پذیر ہوئی 
میرپورخاص24مارچ 2016ء 
قائد تحریک الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے سلسلے متحدہ قومی موومنٹ میرپورخاص کے زیراہتمام اسٹیٹ لائف بلڈنگ حیدرآباد روڈسے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں میرپورخاص کے بزرگوں، خواتین ، نوجوانوں اور بچوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ریلی کی سربراہی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد حسین، عبدالحسیب اور اقبال مقدم نے کی۔اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان وایم کیو ایم کے پر چم،قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویر اورمختلف پلے کارڈزو بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قائد تحریک سے تجدید عہد اوران سے محبت و عقیدت کے اظہار پر مبنی کلمات اورنعرے درج تھے ۔ریلی کے شرکاء فلک شگاف نعرے لگاکر اپنے محبوب قائدجناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت و محبت کااظہار کرتے رہے ۔ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ایم کیوایم میرپورخاص کے زونل آفس پراختتام پذیرہوئی ۔ا س موقع پرمیرپورخاص کے عوام ،تاجر انجمنوں کے نمائندوں اور مختلف برادریوں کی جانب سے ریلی کا والہانہ استقبال کیا گیا اور ریلی کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی ۔ایم کیوایم میرپورخاص زونل آفس پر ریلی کے شرکاء سے رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب، محمد حسین ، اقبال مقدم ،میرپورخاص کے زونل انچارج مجیب الحق ،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرظفر کمالی ودیگرنے خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج میرپورخاص کے عوام نے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کرکے ثابت کردیا کہ وہ ماضی کی طرح جناب الطاف حسین کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کرتے ہیں اورآج بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرپورخاص کل بھی قائد تحریک کے چاہنے والوں کا شہر تھا اورآج بھی قائد قائد تحریک کے چاہنے والوں کا شہر ہے اورجن تحریکوں میں تطہیر کا عمل جاری رہتا ہے وہی منزل تک پہنچتی ہیں۔مقررین نے کہا کہ ایم کیو ایم میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے علاوہ کوئی لیڈر نہیں اورمظلوم عوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ضمیر فروشوں کو جلد ہی اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا،آج میرپورخاص کے عوام نے بھی مائنس ون فارمولے کو مسترد کرکے مفاد پرستوں کے منفی و زہریلے پروپیگنڈے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ قائد تحریک ملک کے کروڑوں حق پرست عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں،ریاستی طاقت اور منفی پروپیگنڈوں کے ذریعہ عوام کے دلوں سے قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی محبت ختم نہیں کی جاسکتی۔مقررین نے کہا کہ قائد تحریک سے عوام کا اٹوٹ رشتہ ہے ،آج میرپورخاص کے غیور عوام نے ثابت کردیا کہ ظلم وجبر یا کسی بھی قسم کا لالچ انہیں اپنے محبوب قائد سے عہد شکنی پر مجبور نہیں کرسکتا۔ریلی میں سند ھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج فرید احمد خان واراکین خالد حسین ،شفیق احمد ،عظیم دانش ،زونل انچارج مجیب الحق، جوائنٹ زونل انچارج شہباز احمد خان و اراکین زونل ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی، حق پرست کونسلرز یونٹس وشعبہ جات، اے پی ایم ایس او، لیبر ڈویژن ،لیگل ایڈ کمیٹی، میڈیکل ایڈ کمیٹی اور شعبہ خواتین کے ذمہ داران وکارکنا ن سمیت بزرگوں، نوجوانوں،بچوں اور خواتین نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔

9/14/2024 11:02:10 PM