Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ماسکو ایئر پورٹ پر گزشتہ روز سے پھنسے ہوئے پاکستانی تاجروں کی واپسی کیلئے ہر سطح پر سفارتی تعلقات اور روابط استعمال کئے جائیں ، رابطہ کمیٹی


ماسکو ایئر پورٹ پر گزشتہ روز سے پھنسے ہوئے پاکستانی تاجروں کی واپسی کیلئے ہر سطح پر سفارتی تعلقات اور روابط استعمال کئے جائیں ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 3/24/2016
ماسکو ایئر پورٹ پر گزشتہ روز سے پھنسے ہوئے پاکستانی تاجروں کی واپسی کیلئے ہر سطح پر سفارتی تعلقات اور روابط استعمال کئے جائیں ، رابطہ کمیٹی
گزشتہ روزپاکستان واپس آنے والے تاجروں کو سیکورٹی ایجنسی نے ایک کمرے میں بند کردیا گیا ہے ، رابطہ کمیٹی 
پاکستانی تاجروں کو کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر سہولیات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، رابطہ کمیٹی 
پاکستان میں تاجروں کے ان کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی واپسی کے شدت سے منتظر ہیں، رابطہ کمیٹی 
پاکستانی تاجروں کا ماسکو ایئر پورٹ پر گزشتہ روز سے پھنسے رہنا پاکستان کی سفارتی سطح پر کھلی ناکامی ہے، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔24، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ماسکو ایئر پورٹ پر 150سے زائد پاکستانی تاجروں کو ایئر پورٹ پر گزشتہ روز سے بلاجواز روکے جانے پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی تاجروں کی واپسی کیلئے فی الفور سفارتی تعلقات استعمال کئے جائیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈیڑھ سو سے زائد پاکستانی تاجر سالانہ کنونشن میں شرکت کیلئے ماسکو گئے تھے اور گزشتہ روز واپسی پر ماسکو ایئر پورٹ پر سیکورٹی ایجنسی انہیں ایک کمرے میں بند کردیا گیا ہے اور انہیں کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر سہولیات کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ پاکستان میں ان کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی واپسی کے لئے حکومتی سطح پر ٹھوس اور عملی اقدامات کے شدت سے منتظر ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستانی تاجروں کا ماسکو ایئر پورٹ پر گزشتہ روز سے پھنسے رہنا پاکستان کی سفارتی سطح پر کھلی ناکامی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر خارجہ سرتاج عزیز سے مطالبہ کیا کہ ماسکو ایئر پورٹ پر پھنسے ہوئے پاکستانی تاجروں کو فی الفور واپس لایاجائے اور اس سلسلے میں ہر سطح پر سفارتی تعلقات اور روابط کا استعمال کیاجائے ۔ 

9/12/2024 11:17:57 AM