Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این اے 245کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار محمد کمال نے ناظم آباد گلبہار ٹاؤن کی یوسی 46، 47اور 48میں مزید 3،الیکشن دفاتر کا افتتاح کردیا


این اے 245کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار محمد کمال نے ناظم آباد گلبہار ٹاؤن کی یوسی 46، 47اور 48میں مزید 3،الیکشن دفاتر کا افتتاح کردیا
 Posted on: 3/23/2016
این اے 245کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار محمد کمال نے ناظم آباد گلبہار ٹاؤن کی یوسی 46، 47اور 48میں مزید 3،الیکشن دفاتر کا افتتاح کردیا 
این اے 245کے ضمنی انتخاب میں عوامی ووٹ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سچائی اور موقف پر ایک مرتبہ پھر مہر ثبت کردیں گے، نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال 
مظلوم عوام کی طاقت کا منبع قائد تحریک جناب الطاف حسین ہیں،محمد کمال 
جناب الطاف حسین کو مائنس کرکے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا خواب ہرگز پورا نہیں کیا جاسکتا، محمد کمال الیکشن دفاتر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب 
کراچی ۔۔۔23، مارچ2016ء 
این اے 245کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست امیدوار محمد کمال نے کہا ہے کہ 7اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں عوامی ووٹ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سچائی اور موقف پر ایک مرتبہ پھر مہر ثبت کردیں گے اور جناب الطاف حسین کے خلاف جھوٹے ، بے بنیاد الزامات اور ان کی کردار کشی کرنے والے عناصر کی اوقات سب کے سامنے عیاں ہوجائے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ناظم آباد گلہبار ٹاؤن کی یوسی 46میں واقع بلاک 5-Eغوثیہ پارک ، یوسی 47میں بلاک 5-Cپاک ونڈر گراؤنڈ اور یوسی 48میں مزید 3الیکشن دفاتر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قبل ازیں انہوں نے الیکشن دفاتر کا افتتاح کیا تو اس موقع پر حق پرست نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے انہیں خوش آمدید کہا اور قائد تحریک جناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں پرجوش نعرے لگائے ۔ نامزد حق پرست امیدوار برائے قومی اسمبلی محمد کمال نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مظلوم عوام کی طاقت کا منبع قائد تحریک جناب الطاف حسین ہیں اور جناب الطاف حسین کو مائنس کرکے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا خواب ہرگز پورا نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہاکہ عوام نے ہر انتخابات میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ امیدواروں کو ہی بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرایاہے اور انتخابات کے موقع پر دیگر جماعتوں کی جانب سے جیت کے بلند و بانگ دعوے جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شہر کراچی آج لاوارث ہے اور حکمرانوں نے کراچی اور اس کے عوام کے مسائل حل نہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے ، یہ سب کچھ کراچی اور اس کے عوام کے ساتھ اس لئے کیا جارہا ہے کہ انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ امیدواروں کو تمام تر منفی اور جھوٹے پیروپیگنڈوں کے باوجود الیکشن میں کامیاب کروایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی اور اسکے عوام اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے تسلسل کو دیکھ رہے ہیں اور اس پر صبر کے گھونٹ پی رہے ہیں ، ایسا نہ ہو کہ ناانصافیاں، ظلم اور زیادتیوں سے تنگ آکر عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اپیلیوں پر بھی کان دھرنا چھوڑ دیں ۔ محمد کمال نے اجتماعات کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 7، اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں جناب الطا ف حسین کے نامزد کردہ امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں اور مخالفین کے جھوٹے پرویپگنڈوں اور منفی الزامات کا ایک مرتبہ پھراپنے ووٹ کی طاقت سے بھر پور جواب دیں ۔ 





تصاویر

10/10/2024 2:07:58 PM