Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سفاکی سے قتل کئے گئے کراچی کے نوجوان شہید سید میررضاعلی کے والد سید میرحسین علی سے فون پر تعزیت کی۔


 ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سفاکی سے قتل کئے گئے کراچی کے نوجوان شہید سید میررضاعلی کے والد سید میرحسین علی سے فون پر تعزیت کی۔
 Posted on: 8/11/2026

ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سفاکی سے قتل کئے گئے کراچی کے نوجوان شہید سید میررضاعلی کے والد سید میرحسین علی سے فون پر تعزیت کی۔ 
جناب الطاف حسین نے میررضاعلی کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہید میررضاعلی ایک قابل بچہ تھا جس نے اپنی محنت اورقابلیت سے اپنا کاروبار شروع کیا اوراسے جس سفاکی سے قتل کیا گیا ہے، اس کی مذمت کے لئے الفاظ نہیں ملتے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ میررضاعلی کے بہیمانہ قتل کی غیرجانبدارانہ اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اورجولوگ بھی اس سفاکانہ قتل میں ملوث ہیں انہیں گرفتار کیا جائے اورسخت سے سخت سزا دی جائے۔ 
جناب الطاف حسین نے شہید میررضاعلی کے والد سید میرحسین علی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں اورمیری ایم کیوایم کے تمام کارکنان اس سانحے پرآپ اورآپ کے تمام اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ شہیدمیررضاعلی کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے، اسے شہادت کا درجہ عطا فرمائے اورتمام اہل خانہ کوصبردے۔ 
 شہیدمیررضاعلی کے والد سیدمیرحسین علی نے جناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیااورتعزیت کے لئے فون کرنے اورغم کی اس گھڑی میں یادکرنے کاشکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے بچے کے لئے انصاف چاہتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے انہیں یقین دلایاکہ انصاف کے حصول کے لئے ہم آپ   کے ساتھ ہیں اوردعاگو بھی ہیں۔
الطاف حسین
11  اگست 2026ء


8/11/2026 4:49:08 PM