Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہدپاشاکی گرفتاری کھلا ظلم ہے ۔ الطاف حسین


رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہدپاشاکی گرفتاری کھلا ظلم ہے ۔ الطاف حسین
 Posted on: 3/21/2016
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہدپاشاکی گرفتاری کھلا ظلم ہے ۔ الطاف حسین
اسٹیبلشمنٹ نے شدیدبوکھلاہٹ اورجھنجھلاہٹ میں ایم کیوایم کے رہنماؤں اورمنتخب نمائندوں پر ہاتھ ڈالناشروع کردیاہے 
وہ لوگ جنکے بارے میں قانون نافذکرنے والے ادارے جے آئی ٹی رپورٹ میں بڑھ چڑھ کربولتے رہے ہیں ان کو بڑی شان سے کراچی میں لایاجارہاہے
ظلم وجبرکے ہتھکنڈوں سے نہ تو ایم کیوایم کو ختم کیا جاسکتاہے اورنہ ہی ایم کیوایم کے رہنماؤں،ذمہ داروں، کارکنوں کوخوفزدہکیاجاسکتاہے 
ایم کیوایم کوجتنادبانے کی کوشش کی جائے گی، ایم کیوایم اتنی ہی شدت سے ابھرے گی۔الطاف حسین
جنرل راحیل شریف ایم کیوایم کے رہنماؤں، سینئرذمہ داروں کی گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیں۔الطاف حسین
اسٹیبلشمنٹ کے جوعناصر آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کوانتقام کانشانہ بنارہے ہیں جنرل راحیل شریف ان کامحاسبہ کریں۔الطاف حسین

لندن ۔۔۔ 21؍ مارچ 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہدپاشاکی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے اوراس گرفتاری کوکھلا ظلم قرار دیا ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ شاہدپاشا ایم کیوایم کے ایک محنتی ،ایمانداراورسینئررکن ہیں اوران کی محنت اورذمہ داری سے کام کودیکھتے ہوئے انہیں رابطہ کمیٹی میں شامل کیاگیاتھااورڈپٹی کنوینر کی ذمہ داری پر فائزکیاگیاتھا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی تمام ترسازشوں اورکوششوں میں ناکامی اورتمام ترزہریلے پروپیگنڈوں کے باوجود ایم کیوایم کے 32ویںیوم تاسیس میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورعوام نے لاکھوں کی تعدادمیں جس طرح شرکت کی اس کودیکھ کر اب اسٹیبلشمنٹ نے شدیدبوکھلاہٹ اورجھنجھلاہٹ میں ایم کیوایم کے رہنماؤں اورمنتخب نمائندوں پر ہاتھ ڈالناشروع کردیاہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے ایسے رہنماؤں اورسینئرذمہ داروں کوتوگرفتار کیا جارہا ہے جوکسی بھی فعل میں نہیں ہیں جبکہ وہ لوگ جن کے بارے میں قانون نافذکرنے والے ادارے جے آئی ٹی رپورٹ میں بڑھ چڑھ کربولتے رہے ہیں ان کو بڑی شان سے کراچی میں لایاجارہاہے،ان کیلئے قیمتی بنگلوں کااہتمام کیاجارہاہے، سرکاری سرپرستی میں ان کے جلسے جلوس کرائے جارہے ہیں اور شہرمیں ان کے قبضے کرانے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس طرح کے ظلم وجبرکے ہتھکنڈوں سے نہ تو ایم کیوایم کو ختم کیا جاسکتاہے اورنہ ہی ایم کیوایم کے رہنماؤں،ذمہ داروں، کارکنوں اور ہمدردوں کوخوفزدہ کیاجاسکتاہے۔ایم کیوایم کے خلاف جتنے بھی ناپاک منصوبے بنائے جارہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اورجتنابھی ظلم کیاجائے گا، ایم کیوایم کوجتنادبانے کی کوشش کی جائے گی، ایم کیوایم اتنی ہی شدت سے ابھرے گی ۔ جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے رہنماؤں، سینئرذمہ داروں کی گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیں اوراسٹیبلشمنٹ کے جوعناصرکراچی آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کوانتقام کانشانہ بنارہے ہیں ان کامحاسبہ کریں۔



9/7/2024 12:07:25 PM