چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے نام ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا ہنگامی خط
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے بعض افسران ایم کیوایم کے ذمہ داروں، منتخب نمائندوں،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی وسینیٹ کو بلا بلا کر دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگرانہوں نے ایم کیوایم کے غداروں کے نئے ٹولے کا ساتھ نہیں دیا تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔الطاف حسین
مہاجرغیرمسلم نہیں بلکہ سچے پکے مسلمان اورمحب وطن پاکستانی ہیں،ان کے خلاف قانون نافذکرنے والے اداروں کے بعض افسران کایہ رویہ اللہ تعالیٰ کوکبھی پسند نہیں آئے گا۔ الطاف حسین
جنرل راحیل شریف کافرض ہے کہ ایسے افسران کے خلاف فی الفور کارروائی کریں۔ الطاف حسین
یہ صورتحال ایم کیوایم کے کارکنان اور ہرذی شعورفردکے لئے کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں ۔الطاف حسین
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے نام ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے ہنگامی خط سے اقتباس
لندن۔۔۔ 20 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے نام ایک ہنگامی خط تحریرکیاہے جس میں انہوں نے انتہائی اہم اورحساس معاملہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہاہے کہ کراچی اورحیدرآبادمیں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے بعض افسران ایم کیوایم کے مقامی ذمہ داروں، منتخب نمائندوں،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی وسینیٹ کو بلابلاکردھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگرانہوں نے کراچی لائے گئے ایم کیوایم کے غداروں کے نئے ٹولے کاساتھ نہیں دیاتو انہیں سنگین نتائج بھگتناپڑیں گے۔
جناب الطاف حسین نے جنرل راحیل شریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مہاجرغیرمسلم نہیں بلکہ سچے پکے مسلمان اورمحب وطن پاکستانی ہیں،ان کے خلاف قانون نافذکرنے والے اداروں کے بعض افسران کایہ رویہ اللہ تعالیٰ کوکبھی پسند نہیں آئے گا ۔ لہٰذا آپ کافرض ہے کہ آپ ایسے افسران کے خلاف فی الفور کارروائی کریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ صورتحال ایم کیوایم کے کارکنان اور ہرذی شعورفردکے لئے کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں ۔