Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نادرا کے ڈائریکٹر جنرل کی صوبہ سندھ میں مستقل تقرر نہ کئے جانے حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرا کااظہار مذمت


نادرا کے ڈائریکٹر جنرل کی صوبہ سندھ میں مستقل تقرر نہ کئے جانے حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرا کااظہار مذمت
 Posted on: 3/17/2016
نادرا کے ڈائریکٹر جنرل کی صوبہ سندھ میں مستقل تقرر نہ کئے جانے حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرا کااظہار مذمت
وفاقی وزیر داخلہ صوبہ سندھ میں غیر مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کا نوٹس لیں ، کشور زہرا 
مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی نہ ہونے سے ادارے میں انتظامی امور اور مستقبل کے فیصلوں میں رکاوٹیں آرہی ہیں، کشور زہرا 
صوبہ سندھ کے نادرا سینٹرز پر مرد و خواتین کی لمبی لمبی قطاروں اور عوام کو شناختی کارڈ کے حصول کیلئے اذیت ناک مراحل 
سے نجات دلائی جائے، کشور زہرا 
کرا چی ۔17مارچ 2016 ؁ء 
متحد ہ قو می مو ومنٹ کی رکن قو می اسمبلی کشوہرزہرا نے نادرا کے ڈائریکٹر جنرل کی صوبہ سندھ میں مستقل تقرری نہ کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ سندھ میں نادرا کے انتہائی اہم عہدے پرغیر مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کا نوٹس لیاجائے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نادرا کے ڈائریکٹر جنرل کی صوبہ سندھ میں مستقل تقرری نہ کرنا سراسر ناانصافی ہے جس کی وجہ سے ادارے میں انتظامی امور اور مستقبل کے فیصلوں میں رکاوٹیں آرہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے شناختی اکرڈ کے حصول میں غیر ضروری دستاویزات کی شرائط کو ختم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود بعض نادرا سینٹرز پر شناختی کارڈ کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کو پریشان کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نادرا سینٹر پر خاص طور پر مشرقی پاکستان سے ہجرت کرکے مغربی پاکستان آنے والوں پر طرح طرح کے اعتراضات لگائے جاتے ہیں اور ان سے کلیئرنس مانگی جاتی ہے اور ٹھوس ثبوت پیش کرنے کہا جاتا ہے جبکہ پاکستان کے سابق وزیر خارجہ قومی اسمبلی میں پوچھے گئے سوالات میں بار بار اظہار کرچکے ہیں کہ 16دسمبر 1971سے پہلے پیدا ہونے والے پاکستان کہلائیں گے لیکن اس کے باوجو دنادرا حکام ان احکام کو ماننے سے انکاری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نادرا سینٹر سے ہزاروں افغانی اور دیگر افراد کو شناختی کارڈ بنا کر دیئے گئے ہیں جس کا ثبوت خود نادرا کی طرف سے بلا ک گئے گئے وہ شناختی ہیں جن کااظہار اور تفصیلات آئے روز اخبارات و الیکٹرونک میڈیا میں خبروں کی صورت میں سامنا آرہا ہے ۔ محترمہ کشور زہرا نے صوبہ سندھ کے نادرا سینٹرز پر مرد و خواتین کی لمبی لمبی قطاروں پر بھی گہری تشویش کااظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ عوام کو شناختی کارڈ کے حصول کیلئے اذیت ناک مراحل سے عوام کو نجات دلائی جائے اور عوام کی داد رسی کی جائے ۔

9/16/2024 6:05:47 AM