سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد المعید فاروقی کے والد عبدالحسیب کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔ 15؍ مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالمعید فاروقی کے والد عبدالحسیب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے عبدالمعید فاروقی سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ (آمین)