Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کوئٹہ زون کے زیر اہتمام جناب الطاف حسین سےاظہا ریکجہتی کیلئےکوئٹہ پریس کلب کےباہرریلی نکالی گئی


ایم کیوایم کوئٹہ زون کے زیر اہتمام جناب الطاف حسین سےاظہا ریکجہتی کیلئےکوئٹہ پریس کلب کےباہرریلی نکالی گئی
 Posted on: 3/6/2016 1
ایم کیوایم کوئٹہ زون کے زیر اہتمام جناب الطاف حسین سےاظہا ریکجہتی کیلئےکوئٹہ پریس کلب کےباہرریلی نکالی گئی
اظہاریکجہتی ریلی کے شرکاء نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق میں پرجوش نعرے لگائے اور جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کااظہار کیا 
عوام نے جناب الطاف حسین کی حمایت میں گھروں سے نکل کر ثابت کردیا ہے کہ مداری پن کا مظاہرہ کرنے والے جھوٹے ہیں ، زونل انچارج کوئٹہ جنت گل کاکٹر 
کوئٹہ ۔۔۔6،ما رچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے باہر قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ۔اطہار یکجہتی ریلی کی سربراہی ایم کیوایم کوئٹہ زون کے انچارج جنت گل کاکٹر نے کی ۔جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی ریلی میں ایم کیوایم صوبائی بلوچستان کمیٹی کے ارکان الطاف مینگل ،ندیم شیخ ، کوئٹہ زون کے ذمہ دار سید سلیم ایڈووکیٹ ، کوئٹہ زون کے ذمہ داران وکارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اپنے عہد کی تجدید کے علاوہ مختلف انقلابی اشعار تحریر تھے جبکہ ریلی کے شرکاء پرجوش انداز میں جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے لگا تے رہے ۔اس موقع پر ایم کیوایم کوئٹہ زون کے انچارج جنت گل کاکٹر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں مظلوم قومیتوں کو جناب الطاف حسین نے پہچان دی ہے اور ان کی یہ پہچان کوئی بھی نہیں چھین سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے جناب الطاف حسین کی حمایت میں گھروں سے نکل کر ثابت کردیا ہے کہ سیاسی مداری پن کا مظاہرہ کرنے والے جھوٹے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جناب الطاف حسین کی عملی جدوجہد سب کے سامنے ہے اور باطل قوتوں کے اشاروں پر جناب الطاف حسین پر جھوٹے اوربے بنیاد الزامات کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ جنت گل کاکٹر نے کہاکہ ملک بھر کے مظلوم عوام کی طرح بلوچستان کے عوام بھی جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں اور کسی بھی سیاسی مہم جو کے بہکاوے میں ہرگز نہیں آئیں گے ۔ 

9/7/2024 12:04:31 PM