جیو نیوز کراچی کے بیورو چیف فہیم احمد صدیقی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن ۔۔۔ 2؍ مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جیو نیوز کراچی کے بیورو چیف فہیم احمد صدیقی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تما م کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)