کراچی سندھ تاجراتحادکے چیئرمین شیخ حبیب کی سربراہی میں27رکنی وفدکی عارف خان اورعبدالقادرخانزادہ سے ملاقات
تاجروفد کاقائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی ،رابطہ کمیٹی کوبھوک ہڑتالی کیمپ کی کامیابی پرمبارکباداورتاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا
ایم کیوایم پوری طرح تاجروں کے ساتھ ہے اوران کے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھے گی،عارف خان ایڈووکیٹ اورعبدالقادرخانزادہ
کراچی ۔۔۔26؍ فروری 2016ء
کراچی سندھ تاجراتحادکے چیئرمین شیخ حبیب کی سربراہی میں27رکنی وفدنے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسے متصل خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ اورعبدالقادرخانزادہ سے ملاقات کی اورقائدتحریک الطاف حسین سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے ایم کیوایم کے بھوک ہڑتال کی کیمپ کی شاندارکامیابی پرمبارکبادپیش کی اورتاجروں کودرپیش کے مسائل سے تفصیلی طورپرآگاہ کیا۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کراچی تاجراتحادکے چیئرمین اورنمائندوں وفد کی گذارشات کوغورسے سنااورایم کیوایم کے مرکزنائن زیروآمدپران کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم تاجربرادری کے مسائل پوری طرح آگاہ ہے اوروقتاًفوقتاًان کے مسائل کے حل کے لئے ہرفورم پرآوازاٹھارہی ہے۔ انہوں نے تاجربرادری کویقین دلایاکہ ایم کیوایم پوری طرح تاجروں کے ساتھ ہے اوران کے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔