Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے ملک کے جاگیردارانہ، وڈیرانہ نظام اور موروثی سیاست کو چیلنج کیا ہے۔ محمد طاہر کھوکر


جناب الطاف حسین نے ملک کے جاگیردارانہ، وڈیرانہ نظام اور موروثی سیاست کو چیلنج کیا ہے۔ محمد طاہر کھوکر
 Posted on: 2/23/2016
جناب الطاف حسین نے ملک کے جاگیردارانہ، وڈیرانہ نظام اور موروثی سیاست کو چیلنج کیا ہے۔ محمد طاہر کھوکر
ان کا عوام سے رابطہ توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن یہ ماضی میں بھی ناکام ہوئے تھے اور اس بار بھی ہونگے۔ محمد طاہر کھوکر
ملک کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت کے قائد پر اظہارِ رائے کی پابندی آئین پاکستان کے آرٹیکل 19 کی سریحاً نفی ہے۔ محمد طاہر کھوکر
مظفر آباد ۔۔۔ 23؍ فروری 2016ء 
آزاد کشمیر اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر محمد طاہر کھوکھرنے کہا کہ جناب الطا ف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ملک کے جاگیردارانہ، وڈیرانہ نظام اور موروثی سیاست کو چیلنج کرتے ہوئے غریب و متوسط طبقے کے نوجوانوں کو ملک کے منتخب ایوانوں میں بھیجا اور اسی وجہ سے ملک پر قابض دو فیصد استحصالی طبقہ ان کی آواز اور فلسفہ سے خوف ہوتے ہوئے ان کی آواز، تصویر اور بیانات پر پابندی لگا کر یہ کوشش کی جارہی ہے کہ ان کا عوام سے رابطہ توڑ دیا جائے لیکن ماضی میں بھی یہ ناکام ہوئے ہیں اور اس بار بھی ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین وہ لیڈر ہیں جن کے نام پر سندھ اسمبلی میں 51 ایم پی ایز ، قومی اسمبلی میں 24ایم این ایز اور سینیٹ میں 8 سینیٹرز اور آزادکشمیر اسمبلی میں 2 ایم ایل اے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک میں کسی بھی فرد پر اظہار رائے کی پابندی نہیں لگائی جاسکتی اور ملک کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت کے قائد جناب الطاف حسین پر اظہارِ رائے کی پابندی آئین کے آرٹیکل 19 سریحاً نفی ہے۔ 

9/7/2024 10:16:42 AM