قائد تحریک الطاف حسین کی تقاریر و بیانات کی نشر و اشاعت پر عائد پابندی کے خلاف پنجاب میں احتجاجی بھوک ہڑتال اور مظاہروں کا پروگرام فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی
احتجاجی بھوک ہڑتال اور مظاہروں کے پروگرام کی ری شیڈولنگ کی جارہی ہے۔ رابطہ کمیٹی
ری شیڈولنگ ہوتے ہی پنجاب میں احتجاجی پروگرام کے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 23 فروری 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کی تقاریروبیانات کی نشرواشاعت پر عائد پابندی کے خلاف پنجاب میں احتجاجی بھوک ہڑتال اورمظاہروں کا پروگرام فی الحال ملتوی کردیاگیاہے۔ پنجاب میں احتجاجی بھوک ہڑتال اور مظاہروں کے پروگرام کی ری شیڈولنگ کی جارہی ہے ۔ ری شیڈولنگ ہوتے ہی پنجاب میں احتجاجی پروگرام کے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔