Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج ہم پرامن طریقے سے اپنے حقوق کے حصول کے لئے سڑکوں پرموجودہیں ہمیں کسی انتہائی اقدام کیلئے مجبور نہ کیاجائے ، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین


آج ہم پرامن طریقے سے اپنے حقوق کے حصول کے لئے سڑکوں پرموجودہیں ہمیں کسی انتہائی اقدام کیلئے مجبور نہ کیاجائے ، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین
 Posted on: 2/18/2016
آج ہم پرامن طریقے سے اپنے حقوق کے حصول کے لئے سڑکوں پرموجودہیں ہمیں کسی انتہائی اقدام کیلئے مجبور نہ کیاجائے ، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین
پا کستان بنانے کیلئے قر با نیا ں دیں اب پا کستان بچانے کیلئے قر با نیا ں دے رہے ہیں، رکن قومی اسمبلی محبوب عالم
ایم کیو ایم کو جب مو قع ملا عوام کی خد مت کی ہے کر اچی تمام زبا نیں بو لنے والے مہا جر وں کا شہر ہے،یوسف شاہوانی رکن سندھ اسمبلی
اگر کراچی میں احتجاج کر کے مسئلہ حل نہیں ہوگا تو پھر ہم اسلام آباد جا کر احتجاج کریں گے۔سیف الدین خالد اور کامران اختر ارکان سندھ اسمبلی
ایم کیوایم کی جا نب سے کر اچی کے بلد یا تی مسا ئل ،بجلی ،پا نی گیس کی عدم فراہمی اور مہنگا ئی کیخلا ف اورنگی ٹا ؤن نمبرپا نچ پرمنعقدہ احتجاج مظا ہرے کے شرکا سے خطاب
کر اچی ۔۔۔18فر وری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمدحسین نے کہاکہ آج کے اس اجتماع میں بڑی تعدادمیں مائیں، بہنیں اوربزرگ جمع ہیں جوقائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے کے مطابق پر امن احتجاج کررہے ہیں ہم آج اتنی بڑی تعدادمیں مظاہرہ کررہے ہیں جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈزاٹھارکھے ہیں جن پرتحریرہے کہ ہمیں زندہ رہنے کے لئے پانی چاہئے ،بجلی چاہئے ،ٹرانسپورٹ چاہئے اورہمیں بھی دوسرے شہروں میں رہنے والوں کی طرح تعلیم اوراسکولزاوراسپتال چاہئے ۔ انہوں نے حکمرانوں سے سوال کیا کہ کیاکراچی میں رہنے والے لوگ پاکستانی نہیں؟اگرتم کراچی کوپاکستان کاحصہ سمجھتے ہوتوپھریہ سب ہمارے ساتھ کیوں؟اسپتالوں میں طبّی سہولیات کیوں فراہم نہیں کی جارہی ؟یہ لوگ جواحتجاج کررہے ہیں ان کی اولادیں ہیں جنہوں نے پاکستان بنانے کے لئے 20لاکھ جانوں کانذارانہ پیش کیاتھا۔ان خیالات انہوں نے متحد ہ قومی مو ومنٹ کی جا نب سے کر اچی کے بلد یا تی مسا ئل ،بجلی ،پا نی گیس کی عدم فراہمی اور مہنگا ئی کیخلا ف اورنگی ٹا ؤن نمبرپا نچ پرمنعقدہ احتجاج مظا ہرے شرکا سے خطاب کرتے کیا ۔اس مو قع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصوری،ایگزیکٹو کونسل کے رکن طارق جاوید اور رکن اسمبلی مظاہر امیر نے بھی شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ آج ہم پرامن طریقے سے اپنے حقوق کے حصول کے لئے سڑکوں پرموجودہیں ہمیں کسی انتہائی اقدام کے لئے مجبورنہ کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ نادراوالوں اورنگی کے عوام کے شناختی کارڈنہیں بنارہے بلکہ افغانی ،پشتونوں کے شناختی کارڈبنارہے ہیں ۔ا نہوں نے کہاکہ ا یم کیوایم محب وطن جماعت ہے اس پردہشت گردی کے الزامات بے بنیادہیں،الطاف حسین پرپابندی لگائی ان کی آوازکوپھیلنے سے روکاگیالیکن آج بھی ان کی آوازعوام تک پہنچ رہی ہے کیونکہ الطاف حسین اس پاکستان کی بقاء وسلامتی کے ضامن ہیں جوعوام کے دلوں پرحکمرانی کرتے ہیں۔حق پر ست رکن قومی اسمبلی محبو ب عالم نے کہا کہ ہمارے اجدادئے پا کستان بنانے کیلئے قر با نیا ں دیں اب پا کستان بچانے کیلئے قر با نیا ں دے رہے ہیں اگر حکمر انو ں نے اختیارات نہ دےئے تو وہ اقتدار میں بھی نہیں رہیں گے ہما ری قوم پر شب خو ن ما را جا رہا ہے پیمرا والو ں ہو ش کے نا خن لو ہم جا نتے ہیں آپ کس کی زبان بو ل رہے ۔حق پر ست رکن صوبا ئی اسمبلی یو سف شاہوانی نے کہا کہ اگر حقوق نہ دئیے گئے تو چھیننا جا نتے ہیں سندھ حکو مت عوام کا پا نی بھی بند کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کو جب مو قع ملا عوام کی خد مت کی ہے کر اچی تمام زبا نیں بو لنے والے مہا جر وں کا شہر ہے ۔حق پر ست ارکان سندھ اسمبلی سیف الد ین خا لداور کامران اختر نے کہا کہ سندھ حکومت غربیوں کے ساتھ ظلم کیوں کر تی ہیں اگر آپ نے عوام کے حقوق نہیں دینگے توسندھ حکومت ختم ہو جائے گی ۔تم نے پاکستان بنانے والیوں کے ساتھ ناانصافی بند کرو ۔انہوں نے کہاکہ اگر کراچی میں احتجاج کر کے مسئلہ حل نہیں ہوگا تو پھر ہم اسلام آباد جا کر احتجاج کریں گے۔






تصاویر

9/17/2024 2:44:32 PM