الطاف بھائی سے جو محبت کرتا ہے وہ اپنے گھروں میں مہاجر نامہ کی سی ڈی رکھیں اور اسے باقاعدہ سنیں، الطاف حسین
لندن ۔۔۔17فروری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے منگل کی شب نائن زیرو پرجمع کارکنان سے خطاب کر تے ہوئے کارکنان سے سوال کیا کہ الطاف بھائی سے کون محبت کرتاہے؟ جس پر شرکاء نے دونوں ہاتھ فضاء میں بلند کرکے جواب دیا جس پر جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں آپ پر ایک ذمہ داری ڈالتا ہوں کہ وہ اپنے گھروں میں مہاجر نامہ کی سی ڈی رکھیں اسے باقاعدہ سنیں ، لکھیں اور یاد کرنے کی کوشش کریں ۔