ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹر یٹ کے آفس سیکریٹری کلیم اللہ کی بڑی بھاوج کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین
لندن۔۔15فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹر یٹ کے آفس سیکریٹری کلیم اللہ کی بڑی بھاوج کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کلیم اللہ سمیت مرحومہ کے تمام سوگوارن سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوا لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔آمین دریں اثناء ایم کیویم کی رابطہ نے بھی کلیم اللہ کی بھاوج کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ۔