Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کشمیر کو مکمل آزاداورخودمختار ریاست کے طورپرتسلیم کیاجائے۔الطاف حسین


کشمیر کو مکمل آزاداورخودمختار ریاست کے طورپرتسلیم کیاجائے۔الطاف حسین
 Posted on: 7/25/2026

کشمیر کو مکمل آزاداورخودمختار ریاست کے طورپرتسلیم کیاجائے۔الطاف حسین 
 
کشمیری عوام کے ساتھ حکومتی رویہ اورکشمیری عوام کو ظلم وستم کا نشانہ بناناانتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہے، پاکستان کے حکمرانوں کوچاہیے کہ کشمیری عوام کے جائز مطالبات کے حل پرسنجیدگی سے توجہ دیں، کشمیریوں کے خلاف طاقت کے ناجائز استعمال کا سلسلہ بند کریں اور کشمیریوں کے جائز مطالبات کے حل کیلئے ان سے مذاکرات کاراستہ اختیارکریں۔
میں شروع دن سے کشمیری عوام کے جائز مؤقف کی حمایت کرتا چلاآرہا ہوں اوران پرکئے جانے والے ظلم کی مذمت کرتارہاہوں۔میرا شروع دن سے یہی مؤقف ہے کہ کشمیرکے مستقبل کا فیصلہ کرنے کاحق صرف  اورصرف کشمیری عوام کو ہے،کشمیریوں کو فٹ بال سمجھنا بند کیاجائے، کشمیر کو مکمل آزادی اورخودمختاری دی جائے اورکشمیر کو ایک آزاد ریاست کے طورپرتسلیم کیاجائے،کشمیری عوام کو جمہوری طریقے سے اپنا صدر اور وزیراعظم منتخب کرنے کا حق دیا جائے تاکہ منتخب نمائندے کشمیری عوام کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی خدمات انجام دے سکیں۔ میں دونوں طرف کے کشمیری کے بھائیوں سے دردمندانہ اپیل کرتاہوں کہ وہ کشمیراورآنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے ایک ہوجائیں اورمتحد ہوکر کشمیری عوام کے جائز حقوق کیلئے جدوجہد کریں۔ میں آج بھی کشمیریوں کے جائز حقوق اور مطالبات کی مکمل حمایت کرتا ہوں اور حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہوں اورجب تک زندگی ہے ان کے حقوق کیلئے آوازاٹھاتا رہوں گا۔ 
میں اوورسیز ممالک میں رہنے والے تمام کشمیری بھائیوں سے کہتا ہوں کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور اپنے اپنے علاقوں کے پارلیمنٹرینز کو خطوط لکھیں اور ان سے درخواست کریں کہ وہ کشمیر کی نازک ترین صورتحال کافوری نوٹس لیں، مظلوم کشمیری عوام پر حکومتی مظالم رکوانے کیلئے مداخلت کریں اور پاکستان کے حکمرانوں پردباؤ ڈالیں کہ کشمیری عوام کے مطالبات کوتسلیم کیاجائے۔
 
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 433 ویں فکری نشست سے خطاب
21، جولائی 2026ء



7/25/2026 4:29:42 PM