فاطمہ ثریابجیا کاانتقال ڈرامہ نگاری کے ایک عہدکااختتام ہے ،الطاف حسین
فاطمہ ثریابجیاکی وفات اردوادب کابہت بڑا نقصان ہے جس کاازالہ نہیں کیاجاسکتا
ڈرامہ نگاری کی دنیامیں محترمہ فاطمہ ثریابجیا کانام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ الطاف حسین
محترمہ فاطمہ ثریابجیا پاکستان ہی کی نہیں بلکہ برصغیرکی ایک بہت بڑی ڈرامہ نگاراور ادیب تھیں
فاطمہ ثریانے معاشرتی وسماجی اقدار، تہذیب وتمدن ،رشتوں کے تقدس اورسماجی مسائل کے بارے میں کئی
ایسے یادگار ڈرامے تحریرکئے جواردوادب کے شاہکارتصورکئے جاتے ہیں
بجیاکے انتقال سے مجھے ذاتی طورپربہت دکھ اورصدمہ ہواہے ۔الطاف حسین
فاطمہ ثریابجیا کے انتقال پر انورمقصوداورتمام بہنوں، بھائیوں،تمام اہل خانہ اور احباب سے قائدتحریک الطاف حسین کادلی تعزیت کااظہار
لندن ۔۔۔ 10 فروری 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کی ممتازڈرامہ نگار، ادیب اوردانشورمحترمہ فاطمہ ثریابجیا کے انتقال پر دلی تعزیت اورگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بجیاکے انتقال سے مجھے ذاتی طورپربہت دکھ اورصدمہ ہواہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین محترمہ فاطمہ ثریا بجیا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ فاطمہ ثریابجیا پاکستان ہی کی نہیں بلکہ برصغیرکی ایک بہت بڑی ڈرامہ نگاراور ادیب تھیں جنہوں نے معاشرتی وسماجی اقدار، تہذیب وتمدن ،رشتوں کے تقدس اورسماجی مسائل کے بارے میں کئی ایسے یادگار ڈرامے تحریرکئے جواردوادب کے شاہکارتصورکئے جاتے ہیں ۔ فاطمہ ثریابجیا کاانتقال ایک شخصیت کاانتقال نہیں بلکہ ڈرامہ نگاری کے ایک عہدکااختتام ہے ،ان کی وفات اردوادب کابہت بڑا نقصان ہے جس کاازالہ نہیں کیاجاسکتا۔ ڈرامہ نگاری کی دنیامیں محترمہ فاطمہ ثریابجیا کانام ہمیشہ زندہ رہے گا۔جناب الطاف حسین نے فاطمہ ثریابجیا کے انتقال پر ان کے بھائی انور مقصوداورتمام بہنوں، بھائیوں،تمام اہل خانہ اور احباب سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ فاطمہ ثریابجیا مرحومہ کی مغفرت فرمائے ،ان کو اپنی جواررحمت میں جگہ دے ۔