ننکانہ صاحب میں مانا والہ روڈ پر ایل پی جی ٹینکر کار سے ٹکرانے اور پھٹ جانے کے ہولناک حادثہ میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔10، فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ننکانہ صاحب میں مانا والہ روڈ پر ایل پی جی ٹینکر کار سے ٹکرانے اور پھٹ جانے کے خوفناک حادثہ میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ہولناک حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو صبر جمیل عطاکرے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔ (آمین)