Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں حق پرست بلدیاتی نمائندوں کو کامیاب کرانے پر سندھ حکومت نے کراچی کو مشکلات سے دوچار کیا ہے، کنور نوید جمیل


کراچی میں حق پرست بلدیاتی نمائندوں کو کامیاب کرانے پر سندھ حکومت نے کراچی کو مشکلات سے دوچار کیا ہے، کنور نوید جمیل
 Posted on: 1/17/2016
کراچی میں حق پرست بلدیاتی نمائندوں کو کامیاب کرانے پر سندھ حکومت نے کراچی کو مشکلات سے دوچار کیا ہے، کنور نوید جمیل
ایک منصوبے کے تحت شہر میں گٹر بند کئے جارہے ہیں اور سڑکو ں کا نظام درہم برہم کیا جارہاہے
کارکنان سیکڑز اور یونٹ آفس کھول کر اپنا تنظیمی کا م بھر پور انداز میں جاری رکھیں ،رابطہ کمیٹی سیکٹر یونٹ کا دورہ کریگی،
اپنے درمیان موجود شر انگیزوں پر نظر رکھیں غیر قانونی و غیر معاشرتی سرگرمیوں میں ملوث عناصر پر نظر رکھیں 
جناب الطاف حسین جمہوریت کو پھلتاپھولتا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن عوام کو بے اختیار کرکے جمہوریت نہیں چل سکتی، 
ایم کیوا یم کے تحت لال قلعہ گراؤنڈ میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن قومی اسمبلی کا خطاب
کراچ۔۔۔16جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل نے کہاہے کہ کارکنان کی انتھک محنت اور عوام کی حمایت سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں لیکن آزادی کے بعد سے اب تک ملک پر قابض فرسودہ ذہنیت کے حکمرانوں نے ان نمائندوں کو اختیارات نہیں دئیے ہیں ،ہم اختیارات کے حصول کیلئے آئینی و قانونی راستہ اختیار کریں گے پہلے عدلیہ کا سہارالیاجائے گا لیکن اگر اختیارات نہ دئیے گئے توعوام کی مدد سے اختیارات لیکر ترقی کا نیا سلسلہ شروع کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقدہ اہم جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنور نوید جمیل نے کہاکہ ٹی وی پر ایم کیوا یم کے خلاف مختلف جھوٹے پروپگنڈے کئے گئے لیکن عوام نے اپنی طاقت سے تمام پروپگنڈوں کو مسترد کردیاہے، جناب الطاف حسین اور ایم کیوا یم جمہوری نظام کو پھلتاپھولتا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن عوام کو بے اختیار کرکے جمہوریت کی گاڑی کو نہیں چلایا جاسکتا، اگر کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کے عوام اور انکے اداروں کو اختیارات نہیں دئیے گئے تو عوام اپنے فیصلے خود کرنے پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں5دسمبر کو بلدیاتی انتخابات مکمل ہوئے تھے جس کے بعد منتخب بلدیاتی نمائندوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا فرض سمجھتے ہوئے اپنے ہمدرد عوام کی خدمت کریں اور انکے مسائل حل کریں ۔انہوں نے کہاکہ حق پرستوں نے ہر کڑے دور میں جناب الطاف حسین اور انکے کارکنان کا ساتھ دیاہے آج انکی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے ، کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد سندھ حکومت نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے اور انہیں حق پرستی کا ساتھ دینے کی سزا دے رہی ہے اور ایک منصوبے کے تحت شہر میں گٹر بند کئے جارہے ہیں ، سڑکوں کا نظام بربادکیا جارہاہے تاکہ کراچی کے عوام ذہنی طور سے اذیت کا شکار ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو اایم نے ہمیشہ میر ٹ کی بنیاد پر ذمہ داریاں تفویض کی ہیں لیکن انسان ہونے کے ناتے سب سے غلطیاں ہوتی ہیں ،انہوں نے سیکڑز اور یونٹس کے کارکنان و ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ یونٹ اور سیکٹر دفاتر کو کھولیں اور اپنا تنظیمی کا بھر پور انداز میں جاری رکھیں ،اس سلسلے میں جلد رابطہ کمیٹی و دیگر ذمہ داران سیکٹر یونٹ کا دورہ بھی کریں گے، اپنے درمیان موجود شر انگیزوں پر نظر رکھیں اور ایم کیوا یم کا نام استعمال کرکے غیر قانونی و غیر معاشرتی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے حق پرست عوامی نمائندو ں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے عوامی رابطہ آفسوں میں باقاعدہ انداز میں فرائض منصبی سر انجام دیں اور عوام کے مسائل حل کرنے میں غفلت کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ ہمیں ملنے والی ذمہ داریاں ہمارے حق پرست شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہیں اور ایمانداری سے کام کرناکسی ایک کا نہیں سب کا فرض ہے۔انہو ں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوا یم کے نام سے شر انگیزی کرنے والے افراد کے متعلق نائن زیرو یا علاقائی دفاتر میں شکایات درج کروائیں۔

4/26/2024 9:32:44 PM