Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عرب ممالک کے مابین بننے والے 34رکنی اتحاد میں شامل ہونے سے پہلے پاکستان کے عوام کو اعتماد میں لیاجائے ، ڈاکٹر فارو ق ستار


عرب ممالک کے مابین بننے والے 34رکنی اتحاد میں شامل ہونے سے پہلے پاکستان کے عوام کو اعتماد میں لیاجائے ، ڈاکٹر فارو ق ستار
 Posted on: 1/4/2016 1
عرب ممالک کے مابین بننے والے 34رکنی اتحاد میں شامل ہونے سے پہلے پاکستان کے عوام کو اعتماد میں لیاجائے ، ڈاکٹر فارو ق ستار 
حکومت فوری طو رپر علماء کا اجلاس طلب کرے جس میں ملک میں رہنے والے تمام مسالک اور مکاتب کی نمائندگی ہو ، ڈاکٹر فاروق ستار 
مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک کے درمیان تنازعات جنم لے رہے ہیں ان میں پاکستان کو غیر جانبدار رہنا چاہئے ، ڈاکٹر فارو ق ستار 
تنازعہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان نظر آتا ہے لیکن دراصل یہ مسلم امہ کے اتحاد کو توڑنے کی سازش ہے ، ڈاکٹر فارو ق ستار 
کراچی ۔۔۔04جنوری 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فارو ق ستار نے کہا ہے کہ جس تیزی سے عالمی منظرنامے میں تبدیلی آرہی ہے اور نئے نئے اتحاد سامنے آرہے ہیں ان اتحادوں سے پیدا ہونے والے اثرات کو بھاپنتے ہوئے جناب الطا ف حسین نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ عرب ممالک کے مابین بننے والے 34رکنی اتحاد میں شامل ہونے سے پہلے پاکستان کے عوام کو اعتماد میں لیاجائے ۔ وہ ایم کیوایم کے زیراہتمام منعقد کی جانیوالی اتحاد بین المسلمین کانفرنس کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جس تیزی کے ساتھ مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک کے درمیان تنازعات جنم لے رہے ہیں ان میں پاکستان کو غیر جانبدارر ہنا چاہئے ، بظاہر تو یہ تنازعہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان نظر آتا ہے لیکن دراصل یہ مسلم امہ کے اتحاد کو توڑنے کی سازش ہے ، اس خطرے کو سب سے پہلے جناب الطاف حسین نے محسوس کیا اور فوری طورپر مختلف طبقہ ہائے فکر ، فقہوں اور مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور مشائخ عآم کا اجلاس طلب کیا اور جس طرح جناب الطاف حسین کی جانب سے دعوت پر تمام علماء نے اتحاد بین المسلمین کے لئے اتنے بڑے پیمانے پر آج کے اجلاس میں شرکت کی اس کیلئے ایم کیوایم ان سب کی دل کی گہرائیوں سے مشکور ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج کے اجلاس میں شامل تمام علماء کرام و شیوخ العظام اور مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر مسلم امہ کے اتحاد کی زنجیر بنا کر یہ قرار داد منظور کی ہے کہ پاکستان کا مفاد اس ہی میں ہے کہ حکومت کو کسی بھی طور پر 34ممالک کے اتحاد میں شامل نہیں ہونا چاہئے اور اگر یہ تنازعہ طول پکڑتا ہے تو پاکستان کو غیرجانبدار رہتے ہوئے عرب اور مشرقی وسطیٰ کو اس بحران سے بچانے کیلئے اپنا ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال پر حکومت کو فوری طور پر تمام مکتبہ فکر اور مسالک پر مشتمل علماء کی کانفرنس بلانا چاہئے جس میں ملک میں رہنے والے تمام افراد کی نمائندگی ہو اور اس اہم مسئلے کے حل کیلئے غور کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہرممکن کوشش یہ ہونا چاہئے کہ بظاہر نظر آنے والے ایران اور سعودی عرب کے ااس اختلاف سے پاکستان کو محفوظ رکھاجائے اور کسی بھی صورت میں ملک میں مسلم اتحاد پارہ پارہ نہ ہو ۔ جناب الطاف حسین نے اس معاملے کی نزاکت کے پیش نظر ہی فوری طور پر آج کا اجلاس برائے اتحاد بین المسلمین طلب کیا تاکہ ملک کو کسی بھی داخلی خلفشار سے محفوظ رکھاجاسکے ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر درخواست کی کہ وہ کسی بھی صورت میں عرب ممالک کے 34رکنی اتحاد کا حصہ نہ بنے اور اگر حکومت نے خفیہ طور پر کچھ طے کرہی لیا ہے تو اس سے فوری طور پر قوم کو آگاہ کیاجائے ۔ ملک و قوم کو کسی بھی قسم کے انتشار سے محفوظ رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ 

4/18/2024 8:47:40 AM