Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ نے شہر کراچی کے میئر کو اختیارات واپس دلانے کیلئے آئینی اور قانونی جدوجہد کا آغاز کردیا


متحدہ قومی موومنٹ نے شہر کراچی کے میئر کو اختیارات واپس دلانے کیلئے آئینی اور قانونی جدوجہد کا آغاز کردیا
 Posted on: 12/30/2015
متحدہ قومی موومنٹ نے شہر کراچی کے میئر کو اختیارات واپس دلانے کیلئے آئینی اور قانونی جدوجہد کا آغاز کردیا
پہلے مرحلے میں ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے موجودہ ایکٹ میں میئر کراچی کے اختیارات کو بحال کرنے کیلئے ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں جمع کرادیا 
ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا میئر بورڈ کا چیئرمین ہوگا جبکہ وائس چیئرمین کی نامزدگی کا اختیار اسپیکر سندھ اسمبلی کو حاصل ہوگا 
ترمیمی بل میں حکومت سندھ کو حاصل واٹر بورڈ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین مقرر کرنے کے اختیارات کی شق کا خاتمہ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے 
کراچی ۔۔۔30، دسمبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ نے شہر کراچی کے میئر کو اختیارات واپس دلانے کیلئے آئینی اور قانونی جدوجہد کا آغاز کردیا ہے ۔ اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں بدھ کے روز سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے اراکین سندھ اسمبلی سید خالد احمد ، سید انور رضا اور جمال احمد نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے موجودہ ایکٹ میں میئر کراچی کے اختیارات بحال کرنے کیلئے ترمیمی بل جمع کرادیا ہے ۔ ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا میئر بورڈ کا چیئرمین ہوگا جبکہ وائس چیئرمین کی نامزدگی کا اختیار اسپیکر سندھ اسمبلی کو حاصل ہوگا جس کے تحت وہ کراچی سے منتخب ہونے والے کسی بھی رکن سندھ اسمبلی کو اس عہدے کیلئے منتخب کرسکتے ہیں ۔ ترمیمی بل میں حکومت سندھ کو حاصل واٹر بورڈ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین مقرر کرنے کی اختیارات کی شق کا خاتمہ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔
English Viewers

4/23/2024 9:29:41 PM