Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام9دسمبر یوم شہداء کراچی سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا


ایم کیوایم کے زیراہتمام9دسمبر یوم شہداء کراچی سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
 Posted on: 12/9/2015
ایم کیوایم کے زیراہتمام9دسمبر یوم شہداء کراچی سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا 
صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تنظیمی دفاتر پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات 
یوم شہداء کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ،رابطہ کمیٹی ودیگر کی شرکت ،خصوصی دعائیں اور قرآ ن خوانی
کراچی ۔۔۔9، دسمبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام بدھ 9دسمبر کو کراچی سمیت ملک بھر میں ’’یوم شہداء ‘‘ روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ مناکر حق پرستی کی جدوجہد میں شہیدہونیوالے کارکنان ، ذمہ داران، ہمدردوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس سلسلے میں صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایم کیوایم کے تمام تنظیمی دفاتر پرفاتحہ خوانی و قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں شہداء کے بلند درجات کیلئے دعائیں بھی کی گئیں ۔اس سلسلے کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہواجہاں بعد نماز ظہر تا مغرب شرکاء نے قرآن خوانی کی اور مختلف قرآنی آیات کا ورد کرکے شہداء کو ایصال ثواب کیا ۔ اس موقع پرشہداء کے اہل خانہ کے علاوہ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، ڈپٹی کنوینر ز کہف الوریٰ ، سیدشاہد پاشا ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست سینیٹرز ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، نومنتخب بلدیاتی چیئرمین ، وائس چیئرمین ، کونسلرز ، نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات کے اراکین ، سیکٹر کمیٹیوں کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازاں رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب نے خشوع و خضوع کے ساتھ فاتحہ خوانی کی اور اجتماعی دعا کرائی جس میں حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی ، ان کے بلند حوصلوں ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستا نہ جدوجہد کی کامیابی کے علاوہ جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت تندرستی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئیں ۔ 
یوم شہداء کراچی کی تصاویر

4/16/2024 3:11:32 PM