Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انتخابی مہم خوش اسلوبی سے مکمل ہوگئی ہے، مخالفین کے پاس بائیکاٹ کا کوئی بہانہ نہیں ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار


انتخابی مہم خوش اسلوبی سے مکمل ہوگئی ہے، مخالفین کے پاس بائیکاٹ کا کوئی بہانہ نہیں ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 12/4/2015
انتخابی مہم خوش اسلوبی سے مکمل ہوگئی ہے، مخالفین کے پاس بائیکاٹ کا کوئی بہانہ نہیں ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
امید ہے جماعت اسلامی او رپی ٹی آئی 5 دسمبر کو جواں مردی سے انتخابات میں حصہ لیں گی
کراچی میں 174ا امیدوار کھڑے کئے ہیں، جبکہ مختلف جماعتوں نے ایم کیوایم کی حمایت کا اعلان کیا ہے
ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔ 04، دسمبر 2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنماڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی مہم ساتھ خیریت اور خوش اسلوبی سے مکمل ہوگئی ہے ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے کوشش کی کہ 5دسمبر کے انتخابات کو کسی سازش کے تحت ملتوی کروادیا جائے لیکن ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،ہمیں امید ہے کہ 5دسمبر کودونوں جماعتیں کوئی بہانا بنا کر بائیکاٹ نہیں کریں گی اور جواں مردی سے انتخابا ت میں حصہ لیں گی،شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے امیدواران کارکنان کو گرفتارکیا گیا، بینرز، پوسٹر اور پرچم اُتارے گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین محترمہ زرین مجید اور سی ای سی کے انچارج وسیم اختر انکے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاکہ 5دسمبر کو کراچی کے 6اضلاع سمیت اندرون سندھ اور پنجاب کے مختلف حصوں میں بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں جس کے سلسلے میں انتخابی مہم چلانے کا وقت گزشتہ رات ختم ہو چکا ہے اور اس مہم میں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کے درمیان اپنی مہم مکمل کی۔انہوں نے کہاکہ آج پریس کانفرنس کا مقصد پاکستان کے عوام کو بتانا ہے کہ اس پوری انتخابی مہم میں کوئی بڑا نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے جس کو لیکر ہمارے مخالفین انتخابات کے التواء کا مطالبہ کر سکیں یا انتخابات والے رو ز اپنی شکست سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے کوئی بے بنیاد بہانا بنا کر دوران پولنگ انتخابات پا بائیکاٹ کرسکیں جس پر ہم خدا کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مشاہدہ ہے کہ 5دسمبر کو عوام ایم کیو ایم پر اپنے تاریخی و بھرپور اعتماد کا اظہار کرنے والے ہیں اور کراچی کو منقسم کرنے کی تمام سازشوں کو اپنے ووٹ کے ذریعے نہ صرف ناکام بنا دیں گے بلکہ اس سازش کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دبا دیں گے،کراچی میں مختلف لسانی ، ثقافتی ، فرقہ جاتی اکائیاں مل کر کراچی کو اکائی بناتے ہیں اور ہمارے نمائندے کراچی کی تمام اکائیوں ،ثقافتوں اور لسان کے ترجمان ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم نے جب کاغذات نامزدگی جمع کروائے وہ دور ہمارے اوپر بہت سخت دور تھا لیکن ہم نے اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے قدم آگے بڑھائے اور اللہ کے فضل سے ہماری انتخابی مہم بہت اعلیٰ طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچی ہے جس میں ہم نے اپنے بلدیاتی منشورکو بھی شہریوں کے سامنے پیش کیا ،انہوں نے کہاکہ پورے کراچی میں  209امیدواروں میں سے 174ایم کیوا یم کے امیدوار ہیں ، 6آزاد امیدواروں کو ایم کیو ایم نے سپورٹ کیا ہے جبکہ جماعت اہل سنت سمیت مختلف جماعتوں نے ایم کیوا یم کی تائید کی اور ہمارے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیاہے۔انہوں نے کہاکہ مارچ کے مہینے سے ایم کیو ایم کے ساتھ جو صورتحال ہے اس پر آواز احتجاج بلند کرتے رہے اور سیاسی حکمت عملی کے تحت استعفیٰ دئیے جس پر تمام سیاسی جماعتوں نے ہماری شکایات کا نوٹس لیا اور شکایتی ازالہ کمیٹی کا قیام ممکن ہوسکا ہے ، حکومتی اراکین نے ہمیں یقین دلایا کہ آپ کی سیاسی و انتخابی سرگرمیوں پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے اور ہم آزادی سے اپنی مہم چلاسکتے ہیں لہٰذا حکومتی یقین دہانی کے بعد ہم نے شہر بھر میں انتخابی دفاتر ، کیمپس قائم کئے لیکن گزشتہ دس دنوں میں چھاپے گرفتاریوں کا سلسلہ تیز ہوا اور ہمارے انتخابی دفاتر سے کارکنان کوگرفتارکیا گیا جن میں سے کچھ کو شکایت پر رہا بھی کیا گیا،شہر کے مختلف علاقوں سے ہمارے بینرز، پوسٹر اور پرچم اُتارے گئے، حقیقی دہشت گردوں کی سرپرستی کرکے انہیں لانڈھی ، کورنگی ، ملیر ، شاہ فیصل ، لیاقت آباد ، لائنز ایریا میں انکی نام نہاد انتخابی مہم بھی چلوائی گئی، ایم کیوا یم کے انتخابی کیمپس اکھاڑے گئے ، علاقہ مکینوں کو حراساں اور زد و کوب کیا گیا جس کی ایف آئی آ ر بھی درج کروائی گئی ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی بتادیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم میں جرائم پیشہ افراد کیلئے زیرو ٹالرینس ہے ہم ایم کیو ایم آج بھی کراچی آپریشن کی حمایتی ہے اور مکمل تعاون کرتی ہے کہ کراچی سے جرائم پیشہ عناصر او دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جاسکے ، گزشتہ دنوں رینجرز کے چا ر اہلکاروں کو شہید کیا گیا جبکہ ملٹری پولیس کے دو جوانوں کو شہید کیا گیا جس پر ہم نے اعلیٰ عسکری قیادت سے اظہار تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہاکہ ہم اول روز سے طالبان، داعش اور انکے حمایتیوں کے خلاف ہیں اور انکے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں لیکن اس تمام صورتحال کے باوجود ہمارے انتخابی دفاتر پر چھاپوں گرفتاریوں سے ہمارا جمہوری استحقاق مجروح ہواجس کی شکایت ہم نے چیف آف آرمی اسٹاف، چیف جسٹس سپریم کورٹ سمیت دیگر حکام کو بھی بذریعہ خط اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ من پسند حلقہ بندیوں کی طرح ہمارے بلدیاتی آفسز پر چھاپے اور امیدواران کی بلاجواز گرفتاریا ں بھی قبل ازانتخاب دھاندلی تصور کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ رینجرز اور ملٹری پولیس پر حملے کرکے انتخابات کوملتوی کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف نے یہ مطالبہ بھی کیا مگر تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ نے اس حقیقت اور سازش کو آشکار کردیا کہ اس قسم کے واقعات کالعدم جماعتوں کی جانب سے کئے گئے ہیں جس کا مقصد کراچی کے حالات خراب کرنا ہانہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم آج بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے۔انہوں نے ووٹرز ، کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اپنا شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں۔

4/18/2024 7:48:44 AM