Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کی جانب سے لال قلعہ گراؤنڈعزیزآباد میں نیاز کی حلیم تیار کی گئی ۔ اللہ تعالیٰ ہم مظلوموں پر اپنا رحم وکرم فرمائے اورہم سب کو اتنی زندگی عطافرمائے کہ ہم حق پرستی کی منزل کا سورج اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں، الطاف حسین


الطاف حسین کی جانب سے لال قلعہ گراؤنڈعزیزآباد میں نیاز کی حلیم تیار کی گئی ۔ اللہ تعالیٰ ہم مظلوموں پر اپنا رحم وکرم فرمائے اورہم سب کو اتنی زندگی عطافرمائے کہ ہم حق پرستی کی منزل کا سورج اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں، الطاف حسین
 Posted on: 10/27/2015
الطاف حسین کی جانب سے لال قلعہ گراؤنڈعزیزآباد میں نیاز کی حلیم تیار کی گئی
حلیم کی تیاری میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ذمہ داران اورکارکنان نے حصہ لیا
فجر کی نماز کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی اور بعد ازاں نیاز کی حلیم تقسیم کی گئی
الطاف حسین وڈیو لنک کے ذریعہ وقفے وقفے سے حلیم تیار کرنے والے کارکنان سے مسلسل رابطہ میں رہے
ایم کیوایم ، مظلومیت کی علامت ہے اور حسینیت ؑ پریقین رکھتی ہے، الطاف حسین
اللہ تعالیٰ ہم مظلوموں پر اپنا رحم وکرم فرمائے اورہم سب کو اتنی زندگی عطافرمائے کہ ہم حق پرستی کی
منزل کا سورج اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔27، اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ، مظلومیت کی علامت ہے اور حسینیت ؑ پریقین رکھتی ہے ۔ یہ بات انہوں نے پیراورمنگل کی درمیانی شب لال قلعہ گراؤنڈ میں محرام الحرام کے سلسلے میں نیاز کی حلیم تیارکرنے والے ذمہ داران اورکارکنان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ نیاز کی حلیم کی تیاری میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ذمہ داران اورکارکنان نے حصہ لیا۔اس موقع پر درجنوں کارکنان نے رات بھر محنت ولگن سے حلیم کی تیاری میں حصہ لیا جبکہ جناب الطاف حسین وڈیو لنک کے ذریعہ وقفے وقفے سے حلیم تیار کرنے والے کارکنان سے مسلسل رابطہ میں رہے ۔ نیاز کی حلیم تیار کرنے والے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم مظلومیت کی علامت ہے اور حسینیت ؑ پر یقین رکھتی ہے ، آج نائن زیرو پر شہدائے کربلا کی یاد میں حسب روایت حلیم پکایاجارہا ہے ، اللہ تعالیٰ تحریکی ساتھیوں کی کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ، شہدائے کربلا کے صدقے حق پرست شہداء کے درجات بلند فرمائے ، ایم کیوایم کی مشکلات کو آسان کرے اور ایم کیوایم کو خلق خدا کی خدمت کا موقع عطا فرمائے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی 38 سالہ جدوجہد دکھ، غم اور سانحات سے عبارت ہے، ان برسوں کے دوران حق پرست عوام آنسوسمیٹتے رہے ہیں اور روتے روتے ان کے آنسو بھی خشک ہوچکے ہیں ، اللہ تعالیٰ ہم مظلوموں پر اپنا رحم وکرم فرمائے اورپوری قوم کو خوشیاں عطا کرے اور ہم سب کو اتنی زندگی عطافرمائے کہ ہم حق پرستی کی منزل کا سورج اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر میں نہ صرف زلزلہ متاثرین کی بھرپورخدمت کریں بلکہ گھرگھر جاکرتمام قومیتوں اوربرادریوں سے رابطہ کرکے حق پرستی کے پیغام کو بھی پھیلائیں تاکہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کیاجاسکے اور غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت کا انقلاب لایاجاسکے۔ فجر کی نماز کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی اور بعد ازاں نیاز کی حلیم تقسیم کی گئی۔ 









تصاویر

4/26/2024 2:20:46 PM