Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جولوگ سمجھ رہے تھے کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین پر حملے کرکے ان کے حوصلے پست کر دیں گے، وہ ناکام ہوگئے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی


 جولوگ سمجھ رہے تھے کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین پر حملے کرکے ان کے حوصلے پست کر دیں گے، وہ ناکام ہوگئے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 9/23/2026

جولوگ سمجھ رہے تھے کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین پر حملے کرکے ان کے حوصلے پست کر دیں گے، وہ ناکام ہوگئے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
17ستمبرتمام وفاپرستوں کے لئے نہایت اہم ہے۔ریحان عبادت
جتنی بھی کوشش کر لے وہ جناب الطاف حسین بھائی کے نظریہ کو کبھی بھی ختم نہیں کر سکتا۔عاطف شمیم
 قائد تحریک کا جنم دن نظریہ کے جنم کا دن ہے۔ارشد حسین
 قائدتحریک الطاف حسین کے وجود سے ہی تحریک ہے۔فہدمصطفےٰ
 لندن میں قائدتحریک الطاف حسین کی سالگرہ کے اجتما ع میں اظہارخیال
 اجتماع میں سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن سہیل خانزادہ، یوکے کے آرگنائزر معین خان اور شعبہ خواتین کی انچارج یاسمین نوین کابھی اظہارخیال اجتماع سے نے 

لندن۔۔23ستمبر 2026ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیز آبادی نے کہاہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کے گھر پر حملے کرنے والے اور کرانے والے سمجھ رہے تھے کہ ایساگھناؤناعمل کر کے وہ قائدتحریک الطاف حسین کے حوصلے پست کر دیں گے، ان کو ڈر ادیں گے، ان کے ساتھیوں کے حوصلے پست کر دیں گے تولندن میں قائدتحریک کی سالگرہ کاشانداراجتماع اوراس میں الطاف بھائی کی شرکت اس بات کا جواب ہے کہ نہ ہمارے قائد ڈرنے والا ہے نہ ان کے ساتھی ڈرنے والے ہیں۔
انہوں نے یہ بات لندن میں قائدتحریک الطاف حسین کی سالگرہ کے اجتما ع میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم ہر سال ہم اپنے قائد کا جنم دن مناتے ہیں،اس روز خوشی مناتے ہیں مگر ہمارے بدخواہ، ہمارے برا چاہنے والے، بر اسوچنے والے   ہمیشہ بر ا کر تے ہیں، جو لو گ برا سوچتے ہیں، براکرتے ہیں ہم ان کے لئے دعا کر تے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو نیک ہدایت دے۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کو ان کے 73ویں جنم دن کی مبارکباد پیش کی اورکہاکہ پوری دنیا میں وفاپرست کارکنان،مائیں بہنیں معصوم بچے سب اپنے قائد کا جنم دن منارہے ہیں۔انہوں نے برطانیہ کے مختلف شہروں اور امریکہ، بیلجیئم، فر انس اور مڈل ایسٹ سے آنے والے تحریکی ساتھیوں کوخوش آمدید کہا۔انہوں نے مختلف کمیونٹی اورمختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کے چیئرمین طارق چوہدری، انجمن سادات کے صدرتسلیم حید ر شاہ، فراز احمد، امریکہ کے سینئر جر نلسٹ زاہد خانزادہ، بیرسٹرشعیب، اورنگزیب اعوان اوردیگرساتھیوں کابھی خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کی ملک کی خدمت کرنے والے لوگ آج اس ہال میں موجود ہیں جواس ثبوت ہے اس بات کا کہ نفرتیں پھیلانے والوں نے لوگوں کوا لطاف بھائی سے دور کرنے کی بہت کوشش کی لیکن سچ کو پھیلنے میں برا وقت لگتا ہے بڑی دیر لگتی ہے لیکن بالآخر سچ ہی لوگوں کے دلوں میں گھر کرتا ہے۔سچ کایہ کارواں نہ رکا ہے نہ رکے گا اورتما م رکاوٹوں کے باوجو د جاری رہے گا۔
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرریحان عباد ت نے قائدتحریک الطاف حسین کو سالگرہ کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین بھائی کی سالگرہ کادن ہمارے لئے یقینا بہت دن ہوتا ہے ہم سب اس دن کو بڑی خوشی سے مناتے ہیں اور دعا کر تے ہیں کہ الطاف حسین کی ہزاروں سالگرہ اسی طرح سے منائیں۔
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرعاطف شمیم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا یہاں جمع ہونا آپ لوگوں کے چہروں پر جو مسکراہٹ اور خوش ہے وہ اس بات کی نوید ہے کہ ظالم چاہے جتنی بھی کوشش کر لے وہ جناب الطاف حسین بھائی کے نظریہ کو کبھی بھی ختم نہیں کر سکتا۔جنا ب الطاف حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اشعار پڑھے۔ 
جان سے، مال سے، دل سے ہمیں انکار نہیں 
پھر بھی الزام ہے ہم پہ کہ وفادار نہیں 
او رسرفروشان وفاظلم کے میدانوں میں 
 سر لئے پھر تے ہیں پرکوئی خریدار نہیں 
 ہم نے حق مانگ لیا توہمی مشکوک ہوئے 
ملک کی بھی بیچ دیا تم نے تو تم غدار نہیں 
 فخر ہے سارے زمانے میں اب افضل ہم کو 
کہ جیسا سردار ہے اپنا ویسا کوئی سردار نہیں 
تمام شہدا ء ایم کیوایم کے شہداء کے لہو کی تمام مظلوم کے لہو کی پی ٹی آئی کے کارکنان جس طرح شہید کیا ان کے لہو کی او رن کے لہو کی سرخی نہ ہو ملک میں آج بھی ایسا کوئی وفا دار نہیں۔ 
رابطہ کمیٹی کے رکن ارشد حسین نے کہاکہ آج قائد تحریک کا جنم دن ہے جنہوں نے اس قوم کو نظریہ دیا لہٰذا آج نظریہ کا جنم دن ہے۔ قائد تحریک کیلئے پیغام ہے کہ ایم کیوایم کے شہید کارکنان کے اہل خانہ،لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اور جیلوں میں اسیر کارکنان کے اہل خانہ کی جانب الطاف حسین بھائی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے اور رابطہ کمیٹی اور معزز مہمانان گرامی شعبہ خواتین اور کارکنان کو بھی مبارکباد دی ہے۔
رابطہ کمیٹی کے رکن فہد مصطفی نے قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کو 73ویں سالگرہ مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ قائد کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ رکھے ان کو صحت دے زندگی دے انہی سے تحریک ہے ان ہی سے سب کچھ ہے۔
ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج یاسمین نوین نے اپنی اور شعبہ خواتین کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کو 73ویں سالگرہ بہت بہت مبارک پیش کی اورتمام مہمانوں کا اجتماع میں شرکت اوراسے  پرمسرت بنانے کاشکریہ اداکیا۔ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن سہیل خانزادہ نے بھی اجتماع میں اظہارخیال کرتے ہوئے قائدتحریک کوسالگرہ کی مبارکبا د پیش کی۔ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر معین خان نے سالگرہ کے اجتماع کے شرکاء کوخوش آمدید کرتے ہوئے کہاکہ ہم قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کا 73یوم پیدائش منارہے ہیں اور جومہمان یہاں تشریف لائے،ایم کیوایم یوکے کا ایک ایک کارکن شکریہ ادا کر تا ہے ہمارے رابطہ کمیٹی کے اراکین امریکہ سے سے تشریف لائے مڈل ایسٹ سے بھی ساتھی آئے ہوئے ہیں یورپ سے ساتھی آئے ہوئے ہیں۔اجتماع میں ایم کیوایم کے کارکن فاروق مرتضیٰ نے تلاوت کلام پاک کی۔ 



9/27/2026 3:25:28 PM