Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک انصا ف کی موجودہ قیادت اپنے مصلحت پسندانہ طرزعمل اورفیصلوں سے اپنی ہی جماعت کی صفوں میں مایوسی پیداکررہی ہے اوراسے نقصان پہنچارہی ہے۔


تحریک انصا ف کی موجودہ قیادت اپنے مصلحت پسندانہ طرزعمل اورفیصلوں سے اپنی ہی جماعت کی صفوں میں مایوسی پیداکررہی ہے اوراسے نقصان پہنچارہی ہے۔
 Posted on: 9/27/2026

 خیبرپختونخوا میں گورنرراج نافذ کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں 
اگر گورنرراج کے نفاذ کے بعد بھی تحریک انصاف نے کچھ نہیں کیا توکیا ہوگا؟ 
تحریک انصا ف کی قیادت اپنے مصلحت پسندانہ طرزعمل اورفیصلوں سے اپنی جماعت کی صفوں میں مایوسی پیداکررہی ہے

تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کومؤخرکرنے کے بعد اب خیبرپختونخوا میں گورنرراج نافذ کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں اوربعض لوگوں کایہ تک کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کی وزارت اعلیٰ چند دنوں کی مہمان ہے۔ اس صورتحال پر میراسوال ہے کہ اگر وفاق نے خیبرپختونخوا کی اسمبلی کومعطل کرکے وہاں گورنرراج نافذ کردیااورگورنرراج کے نفاذ کے بعد بھی تحریک انصاف نے کچھ نہیں کیااور اسی طرح کا مصلحت پسندانہ طرزعمل اختیارکیا توہوگا؟ 
تحریک انصاف کے رہنما 27ستمبر کے لانگ مارچ کے ملتوی کرنے کا جواز یہ پیش کررہے ہیں کہ ہم اس طرح حکومت کوتھکا رہے ہیں، میں پوچھتا ہوں کہ اس سے حکومت کوکیا فرق پڑتا ہے، وہ رکاوٹیں کھڑی کرنے اورراستے بندکرنے کے لئے جوکنٹینرزلگارہی ہے،ان تمام اقدامات کے اخراجات بھی وہ عوام کے پیسوں سے وصول کرے گی، پریشانی عوام کوہورہی ہے، حکومت کونہیں۔ آپ نے اچانک لانگ مارچ کرکے ان مخلص کارکنوں کی محنت کوضائع کردیاجوکئی دنوں سے تیاریاں کررہے تھے اورڈٹے ہوئے تھے۔ 
تحریک انصا ف کی موجودہ قیادت اپنے مصلحت پسندانہ طرزعمل اورفیصلوں سے اپنی ہی جماعت کی صفوں میں مایوسی پیداکررہی ہے اوراسے نقصان پہنچارہی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ نے2024ء کے الیکشن کے موقع پرتحریک انصاف کوروکنے کے لئے الیکشن کمیشن اور عدالت کے ذریعے جواقدامات کئے وہ آنکھیں کھولنے کے لئے کافی تھے، عدالت کے ذریعے پی ٹی آئی سے اس کا انتخابی نشان بلا چھین لیا گیا لیکن پی ٹی آئی خاموش رہی، الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کوعلیحدہ علیحدہ نشانات الاٹ کئے گئے، عوام نے عمران خان کے نام پر انہیں ووٹ دیے اوربھاری اکثریت سے انہیں جتوادیا لیکن اسٹیبشلمنٹ نے فارم 47 میں نتائج تبدیل کرکے جیتے ہوئے امیدواروں کوہروادیا اورجوہارے ہوئے تھے انہیں کامیاب قراردلوادیا۔اس قدرکھلی دھاندلی کی گئی لیکن پی ٹی آئی خاموش رہی، عمران خان سے ان کے وکلا اوربہنوں کی ملاقاتوں پرپابندی لگادی گئی، بہنوں نے عدالتوں سے رجوع کیا، عدالتوں نے ملاقات کرانے کے احکامات دیے، عمران خان کی بہنیں عدالتوں کے فیصلے کی کاپیاں لے کر اکیلے اڈیالہ جیل جاتی رہیں لیکن انکی ملاقات نہیں کرائی گئی، ان پر لاٹھی چارج کیاجاتا، واٹرکینن سے پانی پھینکا جاتا، حراست میں لیاجاتا لیکن یہ مناظر دیکھنے کے باوجودبھی پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا، اتنے عرصہ بعد لانگ مارچ کااعلان کیا گیا لیکن اسے بھی ملتوی کردیا گیا ا ور کہا جارہا ہے کہ ہم حکومت کوتھکانا چاہتے ہیں، یہ نہیں سوچا گیا کہ ان چاردنوں میں جوآپ کے کارکنوں کا مورال دھڑام سے گرے گااس کاکیانتیجہ ہوگا۔اب دیکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی 4  اکتوبر کوکیااحتجاج کرتے ہیں۔ ایسا لگتاہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت بھی چاہتی ہے کہ معاملہ ایساہی چلتارہے،ان کو اسمبلیوں کی تنخواہیں ملتی رہیں اوران کے معاملات بلارکاوٹ ایسے ہی چلتے رہیں۔ 

الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر473  ویں فکری نشست سے خطاب
26  ستمبر 2026ء



9/27/2026 3:25:50 PM