Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت کا کرکٹ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کاانٹرویونشرہونے سے روکنے کے لئے چینل کودھمکیاں دینا قابل مذمت ہے


 حکومت کا کرکٹ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کاانٹرویونشرہونے سے روکنے کے لئے چینل کودھمکیاں دینا قابل مذمت ہے
 Posted on: 8/30/2026

حکومت کا کرکٹ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کاانٹرویونشرہونے سے روکنے کے لئے چینل کودھمکیاں دینا قابل مذمت ہے، پاکستان میں نیوزچینل کودھمکیاں دینا حکومت کی عادت بن چکی ہے

گزشتہ روز جب حکومت پاکستان کے علم میں آیا کہ بین الاقوامی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز نے بانی PTI عمران خان صاحب کے صاحبزادوں سلیمان خان اور قاسم خان کا انٹرویو لیا ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی جانب سے اسکائی نیوز کو دھمکایا گیا کہ اس انٹرویو کونشر نہ کیا جائے۔ سعادت منداورفرمانبردار اولاد اپنے والد کے ساتھ ناانصافی اورظلم کے خلاف اورانصاف کے حصول کیلئے ہر دروازے پر دستک دیتی ہے، اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے رابطہ کرتی ہے، عمران خان نے صاحبزادوں نے بھی اپنی آواز عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیکرکوئی غیرقانونی یا ناجائز عمل نہیں کیا تھا تو پھر حکومت نے اسکائی نیوز چینل کو انٹرویو نشرنہ کرنے کی دھمکی کیوں دی گئی؟ کیاحکومت نے اسکائی نیوز چینل کو بھی اپنے باپ کی جاگیرسمجھ رکھاتھا؟
موجودہ حکومت کی عادت اتنی خراب ہوچکی ہے کہ اقتدارکے زعم اورغرور میں اب اسکائی نیوز چینل کو دھکی دی گئی کہ عمران خان کے صاحبزادوں کا انٹرویو نشر نہ کیاجائے ورنہ ہم پاکستانی کرکٹ ٹیم کوواپس بلالیں گے۔ جب اسکائی نیوز نے ان کی دھمکی سے مرعوب ہونے کے بجائے مذکورہ انٹرویو نشر کردیا تو حکومت نے بے شرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی دھمکی پر عمل نہیں کیا،اس نے پاکستانی ٹیم کوواپس نہیں بلایا بلکہ کرکٹ میچ کھلایا۔ 
وفاقی حکومت پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز اوراخبارات کو باقاعدہ ٹیلی فون کرکے دھمکاتی ہے کہ فلاں خبر نشروشائع نہیں کرنا اوراگرکرنا تو ہماری مرضی کے مطابق نشر وشائع کرنا،اس طرح حقائق کے برخلاف خبریں نشر وشائع کرائی جاتی ہیں۔میرا سوال ہے کہ کیا صوبہ خیبرپختونخوا کے منتخب وزیراعلیٰ کی لائیوکوریج نشرکرنے کی اجازت ہے؟ KPK کے وزیراعلیٰ کو ٹی وی ٹاک شوز میں نہیں بلایا جاتا اورنہ ہی ان کا انٹرویو لیا جاتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے لاقانونیت کے عالمی ریکارڈ قائم کررکھے ہیں، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو ٹھوکر مارکر عمران خان کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ نہیں کرایا، میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا بلکہ پمزاسپتال لے جاکر چیک اپ کرایا اور پھر دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا جبکہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود عمران خان سے انکے وکلاء اوربہنوں کی ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے، ملاقات نہ کرانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف عمران خان کی بہنیں اور وکلاء اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیتے ہیں تو ان پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹرکینن کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ دھرنا دینے والے پرامن احتجاج کرتے ہیں۔ 
پاکستانیوں کا پاکستان میں پرامن احتجاجی مظاہرے کرنا ناممکن بنادیا گیا، کراچی میں میررضاعلی کے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کے حصول کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں پر دہشت گردی کے مقدمات قائم کیے جارہے ہیں، صوبہ پنجاب میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے پی ٹی آئی اورایم کیوایم کے کارکنان کوپولیس کی جانب سے دھمکیاں دی جاتی ہی۔ اب صورتحال یہ ہے کہ امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا،جرمنی اور دیگر مغربی ممالک میں مقیم وہ پاکستانی جو کامن ویلتھ کے رکن ملک کے شہری کی حیثیت سے دہری شہریت رکھ سکتے ہیں اور جو برسوں سے بیرون ملک قیام پذیرہیں،وہ جب مظاہروں میں شرکت کرتے ہیں توان کی تصویریں لیکر پاکستان میں ان کے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں اوران کے اہل خانہ کودھمکیاں دی جاتی ہیں، اس ظلم کے باعث وہ بھی اپنے ملک میں ہونے والے ظلم وستم اورناانصافیوں کے خلاف بیرون ملک احتجاجی مظاہرے   نہیں کرسکتے۔



8/30/2026 1:42:50 PM