Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ، بزرگ رہنما صبغت اللہ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کو دی گئی عمرقید کی سزاکی شدید مذمت کرتا ہوں
Posted on: 6/23/2026
میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ، بزرگ رہنما صبغت اللہ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کو دی گئی عمرقید کی سزاکی شدید مذمت کرتا ہوں
#ReleaseBYCLeaders
میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گٹرس سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کودی گئی سزا کا فوری نوٹس لیں اور اس سزا کےخاتمے کے لئے پاکستان پر دباؤ ڈالیں۔لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے پہلے انسانی حقوق کے بلوچ رہنما ماما قدیرملک بھر میں پیدل لانگ مارچ کرتے رہے، وہ لانگ مارچ کرتے ہوئے کئی بار اسلام آباد بھی گئے لیکن ان کی فریادیں نہ سنی گئیں۔ پھر بلوچ یکجہتی کمیٹی قائم ہوئی اورڈاکٹرماہ رنگ بلوچ سامنے آئیں۔ انہوں نے لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے پرامن مظاہرے،جلسے جلوس کئے،ماہ رنگ بلوچ لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے ماؤں، بہنوں اور بچوں کولیکرکئی بار اسلام آباد آئیں لیکن حکمرانوں نے ان کی بات سننے کے بجائے پولیس کے ذریعے ان پر حملے کئے، گرفتاریاں کیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بناکر اسلام آباد سے نکال دیا اور اس ظلم کے ذریعے مظلوم بلوچوں کویہ پیغام دیاکہ آپ کو اسلام آباد آکرمظاہرہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔ لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے جدوجہد کرنے کی پاداش میں ماہ رنگ بلوچ اوران کی ساتھی بلوچ خواتین اوربزرگوں کوکئی بار ایم پی او کے تحت جیل میں نظربند کیا گیا، پھر انہیں جھوٹے مقدمے میں ملوث کردیا گیا اور اب انہیں خصوصی عدالت سے عمرقید کی سزا دیدی گئی ہے۔ میں سوال کرتا ہوں کہ آخر قوم کی اس بیٹی ماہ رنگ بلوچ کا کیا گناہ تھا، اس نے کونسا جرم کیا تھا کہ اسے عمرقید کی سزا دیدی گئی ہے؟ کیا ماہ رنگ بلوچ نے ریاست کے خلاف بندوق اٹھائی تھی؟ کیا ماہ رنگ بلوچ نے فوج سے دوبدو لڑائی کی تھی؟ وہ تو پرامن جدوجہد کررہی تھیں پھر انہیں کس جرم میں سزا دی گئی ہے؟ میں اس سزاکی شدید مذمت کرتا ہوں اورانتباہ کرتا ہوں کہ اس سزا کے انتہائی منفی اثرات پڑیں گے، بلوچوں کی مزاحمت شدید اور جدوجہد مزید تیز ہوجائے گی۔بلوچوں پرکئی دہائیوں سے مظالم ہورہے ہیں، پشتونوں پر مظالم ہورہے ہیں، مہاجروں پر مظالم ہورہے ہیں، کشمیریوں اوردیگرقوموں پر مظالم ہورہے ہیں، ایسے مظالم سے ملک قائم نہیں رہتے۔ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گٹرس سے پرزور اپیل کرتاہوں کہ وہ ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کودی گئی اس ظالمانہ سزا کا فوری نوٹس لیں اوراس سزا کے خاتمے کے لئے پاکستان پر دباؤ ڈالیں اور ظلم بندکرائیں۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 420 ویں فکری نشست سے خطاب 23، جون 2026ء
6/25/2026 6:50:41 AM
کشمیرکشمیریو ں کاہے لہٰذا کشمیر یوں کے حقوق کی آواز کو سازشی ہتھکنڈوں
...
24 Jun 2026
ایم کیوایم کے خلاف 1992ء کے فوجی آپریشن کے دوران ڈھائے گئے بھیانک مظ
...
22 Jun 2026
اگر 1992ء میں پورے ملک سے ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن کے خلاف آواز
...
21 Jun 2026
19 جون 1992ء کادن ایم کیوایم کے لئے یوم سیاہ ہے……الطاف حسین
...
19 Jun 2026
فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورموروثی سیاست کے خاتمے کیلئےغریبوں کی حکمرا
...
15 Jun 2026
کشمیریوں کوحق دینے کے بجائے گولیاں اورلاشیں دی جا رہی ہیں، یہ ظلم دی
...
15 Jun 2026
اے پی ایم ایس او کے 48ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایم کیو ایم کینیڈا، ک
...
14 Jun 2026
حق مانگنے پر کشمیریوں کوغدار،ملک دشمن اورانڈین ایجنٹ قراردیناشرمناک ہے
...
14 Jun 2026
بلوچوں، پشتونوں اور کشمیریوں پر جوظلم وستم ڈھایاجارہا ہے کیا اس سے پا
...
14 Jun 2026
اے پی ایم ایس اونے پاکستان کے فرسودہ نظام کوللکارا اور اسٹیٹس کوتوڑا۔
...
14 Jun 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us