Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کشمیرکشمیریو ں کاہے لہٰذا کشمیر یوں کے حقوق کی آواز کو سازشی ہتھکنڈوں، زہریلے پروپیگنڈوں، گرفتاریوں اور دھونس دھمکیوں کے ذریعے دبانے کی کوشش نہ کی جائے بلکہ ان کے جائزمطالبات پر توجہ دی جائے۔


 کشمیرکشمیریو ں کاہے لہٰذا کشمیر یوں کے حقوق کی آواز کو سازشی ہتھکنڈوں، زہریلے پروپیگنڈوں، گرفتاریوں اور دھونس دھمکیوں کے ذریعے دبانے کی کوشش نہ کی جائے بلکہ ان کے جائزمطالبات پر توجہ دی جائے۔
 Posted on: 6/24/2026

کشمیرکشمیریو ں کاہے لہٰذا کشمیر یوں کے حقوق کی آواز کو سازشی ہتھکنڈوں، زہریلے پروپیگنڈوں، گرفتاریوں اور دھونس دھمکیوں کے ذریعے دبانے کی کوشش نہ کی جائے بلکہ ان کے جائزمطالبات پر توجہ دی جائے۔ 
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے جس حصے کوآزاد کشمیر کہاجاتاہے وہ تاریخی طورپر ایک آزاد ریاست کشمیر کا حصہ تھا جس کا حکمراں مہاراجہ ہری سنگھ تھا۔ ہندوستان کی تقسیم کے وقت جب تمام پرنسلے اسٹیٹس کو ہندوستان میں شامل رہنے، پاکستان سے الحاق کرنے یاآزاد رہنے کاحق دیا گیا تھا توریاست کشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ نے 26نومبر 1947ء نے انڈین حکومت سے رابطہ کرکے ہندوستان سے کشمیر کا الحاق کرلیا تھا اورالحاق نامے پر دستخط کردیے تھے جس کے بعد ریاست کشمیر انڈیا کا حصہ بن گئی تھی۔ لیکن اس وقت کی حکومت پاکستان نے کشمیرکواپنے ساتھ ملانے کے لئے وہاں قبائلیوں کے لشکربھیجے تھے اور کشمیر کے موجود حصے پرکنٹرول حاصل کرلیا تھا جسے پاکستان نے آزادکشمیر کا نام دیا لیکن انڈیااسے اپنا حصہ قراردیتا ہے۔کشمیری عوام بھی اس تاریخی حقیقت کوبخوبی جانتے ہیں اورانہیں اس بات کونہیں بھولنا چاہیے۔
پاکستان کے حکمرانوں،فوجی جرنیلوں نے کشمیرکواپنی شہ رگ قراردیا اورکشمیرکی آزاد ی کے نام پر78 برسوں تک کشمیر کے عوام کواستعمال کیا، ان کے وسائل پر کنٹرول رکھا اورآزاد کشمیر کواسلام آباد سے چلایا جاتا رہا۔ جب کشمیری عوام نے اپنی ایک جوائنٹ کشمیرعوامی ایکشن کمیٹی بناکر اپنے حق حکمرانی اوردیگر بنیادی حقوق کے لئے متحد ہوکرجدوجہد شروع کی تو حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں دبانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، چند ماہ قبل بھی کشمیری نمائندوں سے معاہدے اوروعدے کئے گئے لیکن ان پر عمل نہیں کیا گیا، ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا۔ تنگ آکرکشمیری عوام نے گزشتہ دنوں اپنے حقو ق کے لئے دوبارہ جدوجہد شروع کی، وہ جوق درجوق نکلے،انہوں نے اپنے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا،لیکن اس بار حکومت نے کشمیریوں کے حقوق کی اس جدوجہد کودبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اختیارکرنا شروع کردیے ہیں، کشمیریوں کے پرامن احتجاج کوغیرملکی سازش اوران کے رہنماؤں کوملک دشمن قراردینا شروع کردیا ہے،ان کی آوازسننے کے بجائے ان کے خلاف زہریلی پروپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے،فوج اورا س کی ایجنسی آئی ایس آئی نے دخل اندازی کرکے کشمیری نمائندوں اوران کے قریبی لوگوں کو ڈرا دھمکا کر، مقدمات بنا کرپرامن جدوجہد سے لاتعلق ہونے پر دباؤ ڈا لنے کاسلسلہ شروع کردیا ہے،انہیں ایک دوسرے کے خلاف بھڑکایا جارہا ہے اورکشمیری عوام کی جدوجہد کوسبوتاژکرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ میں کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہارکرتا ہوں اوران سے کہتا ہوں کہ کشمیری عوام کوان اوچھی حرکتوں اورسازشی ہتھکنڈوں میں آکراپنے اتحاد کونہیں توڑنا چاہیے اوراپنی صفوں میں اتحادبرقرار رکھ کراپنی پرامن جدوجہد جاری رکھنی چاہیے۔

الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 419  ویں فکری نشست سے خطاب
21  جون 2026ء 



6/25/2026 6:50:43 AM