Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی میں پانچ نئے اراکین کوشامل کرلیاگیا


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی میں پانچ نئے اراکین کوشامل کرلیاگیا
 Posted on: 6/2/2026 1

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی میں پانچ نئے اراکین کوشامل کرلیاگیا
رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طورپرامریکہ سے سید فہد مصطفی، شعیب علی خان ، شکیل الدین مہاجر،
 کینیڈا سے سید ذکی اور عمیرخسرو کورابطہ کمیٹی میں شامل کرنے کافیصلہ 
قائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد 19 ہوگئی

لندن۔۔۔2، جون2026ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی میں تحریک کے پانچ سینئر اراکین کااضافہ کردیاگیا ہے جس کے بعد رابطہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد 19 ہوگئی ہے ۔ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی تنظیمی امور کو مزید بہتر اور مربوط بنانے کیلئے رابطہ کمیٹی میں مزید پانچ ارکان کے اضافے کیلئے مختلف سینئراراکین کے ناموں پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اجلاس میں کنوینراور ڈپٹی کنوینر ز سمیت رابطہ کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے تحریک کے پانچ سینئر اراکین امریکہ سے سید فہد مصطفی، شعیب علی خان، شکیل الدین مہاجر،کینیڈا سے سید ذکی اور عمیرخسرو کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔ ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔ 
اس موقع پرایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی میںنئے اراکین کی شمولیت کو تحریک اور قوم کیلئے نیک شگون قراردیا اورنئے اراکین سمیت رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان کو مبارکبا د پیش کرتے ہوئے تلقین کی کہ رابطہ کمیٹی کے ارکان محنت ولگن سے تحریکی جدوجہد جاری رکھیں اور تحریک کے فکروفلسفے اور پیغام کے فروغ کیلئے اتفاق اور اتحاد سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں۔
رابطہ کمیٹی میں شامل ہونے والے نئے اراکین سید فہد مصطفی، شعیب علی خان ، شکیل الدین مہاجر، سید ذکی اور عمیرخسرو نے جناب الطاف حسین سے دلی تشکرکااظہارکرتے ہوئے کہاکہ تحریک نے ہم پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے ہم اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپورکوشش کریں گے ۔ بعدازاں کنوینر ، ڈپٹی کنوینرز اور اراکین رابطہ کمیٹی نے بھی فرداً فرداً نئے اراکین کو رابطہ کمیٹی میں شمولیت پردلی مبارکباد پیش کی اوراپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔
٭٭


6/3/2026 10:39:29 AM