Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج حکومت پاکستان نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کرکے پاکستان کے عوام پر پیٹرول بم گرایا ہے، میں اس کی سخت مذمت کرتاہوں


 آج حکومت پاکستان نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کرکے پاکستان کے عوام پر پیٹرول بم گرایا ہے، میں اس کی سخت مذمت کرتاہوں
 Posted on: 4/2/2026 1

آج حکومت پاکستان نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کرکے پاکستان کے عوام پر پیٹرول بم گرایا ہے، میں اس کی سخت مذمت کرتاہوں اور مطالبہ کرتاہوں کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے اورقیمتوں میں اضافہ کابوجھ حکمراں اشرافیہ اٹھائے۔
یہ قراردیاجاتاہے کہ آبنائے ہرمز بندہوجانے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاہے،اس کو بنیاد بناکر پاکستان میں تیل اورپیٹرول کی قیمتیں بڑھانے والی پاکستان کی حکمراں اشرافیہ کوسمجھناچاہیے کہ اگرآبنائے ہرمز بند ہونا غلط ہے تواس کی قصورواربھی پاکستان کی حکمراں اشرافیہ ہے۔پاکستان کے حکمرانوں نے ایران کے خلاف اس جنگ میں امریکہ کاساتھ دینے کے بجائے اس کاہاتھ کیوں نہ روکا؟
اگرآبنائے ہرمز بندہواتوحکمراں اشرافیہ کوچاہیے کہ وہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھاکر عوام پر بوجھ نہ ڈالیں بلکہ اپنی جائیدادیں فروخت کرکے اس کاپیسہ قومی خزانے میں ڈالیں۔ 
پاکستان کے جن حکمرانوں نے عوام پر پیٹرول بم گرایاہے وہ نہایت بے شرمی سے دنیا بھر کے صدور اوروزرائے اعظم کے سامنے کھڑے ہوکرکہتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کوامن کانوبل انعام د یاجائے۔ 


الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 390ویں فکری نشست سے خطاب
2اپریل 2026ء



4/4/2026 8:25:58 AM