Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایران پر امریکہ او راسرائیل کے حملے …… جارحیت اوراقوام متحدہ کاکردار قرآن مجید میں جارحیت کے خلاف دفاع کرنے کاحکم۔


 ایران پر امریکہ او راسرائیل کے حملے …… جارحیت اوراقوام متحدہ کاکردار قرآن مجید میں جارحیت کے خلاف دفاع کرنے کاحکم۔
 Posted on: 4/3/2026 1

ایران پر امریکہ او راسرائیل کے حملے …… جارحیت اوراقوام متحدہ کاکردار
قرآن مجید میں جارحیت کے خلاف دفاع کرنے کاحکم۔
 ملت اسلامیہ کاطرزعمل……کیاواقعی ملت اسلامیہ ایک جسم کی مانند ہے؟
ٹک ٹاک پر فکری نشست سے خطاب

امریکہ او راسرائیل نے 28فروری کوایران پر جوبلاجوازاوربلااشتعال حملہ کیاتھا،اس جنگ کادائرہ وسیع ہورہاہے اورپوری دنیااب اس جنگ سے متاثرہورہی ہے۔
دوسری جنگ عظیم کے بعد اقوام متحدہ کاوجودعمل میں آیاتواس کاایک چارٹربھی تشکیل دیاگیاتھاکہ اگرکوئی بھی ملک اس کے چارٹرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی دوسرے ملک کے خلاف جارحیت کرے گا، جنگل وجدل کرے گا تواقوام متحدہ اس ملک کااحتساب کرے گالیکن اس چارٹرکی خلاف ورزی اقوام متحدہ کے قیام کے بعد سے ہی شروع کردی گئی، اسرائیل اپنے قیام کے بعد سے ہی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطین پر حملے کررہاہے، اسرائیل کا پورے عرب سے تصادم ہوا، کئی جنگیں ہوئیں، آج تک اسرائیل کی جانب سے حملے کئے جارہے ہیں اور بین الاقوامی طاقتیں اسرائیل کی سپورٹ کرتی ہیں۔ 
جب جب امریکہ اوراسرائیل نے کسی بھی ملک پر حملے کیے،اقوام متحدہ اس کوجارحیت سے روکنے اور اس جارحیت کی بازپرس کرنے میں ناکام رہی۔ ہرجگہ کوئی نہ کوئی جوازیابہانہ بناکرجارحیت کی جاتی رہی۔ صدام حسین کو آمراورظالم قراردیاگیااورکہاگیاکہ صدام حسین ایسے ہتھیار بنارہاہے جوپوری دنیا کو تباہ کردیں گے، Weapons of Mass Distruction (WMD) کا جواز بناکر عراق پر حملہ کیاگیا، وہاں تباہی وبربادی کی گئی، ہزاروں جانوں کانقصان کیاگیا، ایٹم بم کابہانا بناکرلیبیا میں رجیم چینج کی گئی، لیبیاکوبرباد کیاگیا، رجیم چینج کے لئے شام میں مداخلت کی گئی، وہاں ہزاروں لوگوں کوماراگیا، تباہی کی گئی، افغانستان میں مداخلت کی گئی، برسوں تک وہاں جنگ کی گئی اورافغانستان کوتباہ کردیاگیا۔ افغان جنگ کے لئے پاکستان کواڈہ بنایاگیا۔ افسوس کہ پاکستان نے بھی مظلوموں کی حمایت کرنے کے بجائے ہمیشہ جارحیت کرنے والوں کاساتھ دیا۔ان جنگوں سے انسانیت کی بھلائی نہیں بلکہ انسانیت کو تباہی کاسامناکرناپڑا۔ لاکھوں انسانوں کاخون بہا لیکن اقوام متحدہ کسی بھی جگہ جارحیت کوبند نہیں کراسکا اور ظالموں کاہاتھ نہیں روک سکا۔ 
28  فروری 2026ء کوامریکہ اورسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، آج ان حملوں کوایک مہینہ 3دن ہوچکے ہیں اورایران پریہ حملے آج بھی جاری ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل روتے ہیں کہ امریکہ اوراسرائیل حملے جنگ بند کردیں لیکن ان کی کوئی نہیں سنتا۔ 
میں سوال کرتاہوں کہ کیا28فروری کو ایران نے اسرائیل اورامریکہ پر حملہ کیاتھایا ایران پر حملہ کیا گیا تھا؟ عرب ممالک اوریورپ سمیت دنیاکے بیشتر ممالک ایران پر بلاجوازاوربلااشتعال حملے دیکھتے ہوئے خاموش کیوں رہے؟کتنے ممالک نے اس ظلم پر آوازاٹھائی اور ایران کی مدد کی؟
پاکستان میں مسلمانوں کی اکثریت ہے، پاکستان کے مسلمانوں نے قرآن مجید اوراحادیث کی روشنی میں ایران کی حمایت کرتے ہوئے کیاکیا؟ پوری دنیامیں مسلمانوں کی تعداددو ارب سے زائدہے، ایران پر کئے گئے ظالمانہ حملوں کے خلاف دنیابھر میں کتنے مسلمان نکلے؟
 احادیث کی مستند کتب صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں حدیث مبارکہ ہے کہ ”مسلمان ایک جسم کی طرح ہوتے ہیں، جسم کے کسی ایک حصے میں تکلیف ہوتی ہے تو پورا جسم تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے“۔
فلسطینی خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کو باربا ر مارا گیا،ان کاقتل عام کیاگیا، آج بھی کیا جارہا ہے، اس پر ملت اسلامیہ کہاں ہے؟ کیاکسی نے مظلوم فلسطینیوں کے دکھ درد کو سمجھا؟
قرآن مجید سورۃ الحج کی آیت نمبر39 میں اپنے دفاع کا حکم دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ ”جن لوگوں کے خلاف ظالموں نے جنگ کررکھی ہے اس کے جواب میں انہیں (مظلوموں کو) جنگ کرنے کی اجازت دی جاتی ہے کیونکہ ان پر سراسر ظلم ہورہا ہے اور اللہ ان کی مدد کرنے پر قادر ہے“
۔اس آیت مبارکہ میں اللہ تعالیٰ واضح الفاظ میں فرمارہاہے کہ جو لوگ ظلم کا شکار ہیں، جن پر جنگ مسلط کردی گئی ہے انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ نہ صرف حق دفاع دے رہاہے بلکہ آپ کو چاہیے کہ ان مظلوموں کی مدد کریں۔اس آیت کی روشنی میں میں سمجھتاہوں کہ جو مسلمان اس وقت ایران کی کھل کرحمایت نہیں کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ 
اسی طرح سورۃ الحج کی آیت نمبر40 میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایاہے کہ ”یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے گھروں سے ناحق نکال دیئے گئے، ان کا کچھ قصور نہیں تھا سوائے اس کے کہ وہ کہتے تھے کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے۔ اوراگر اللہ ان  لوگوں کو مدافعت کا حق نہیں دیتا تو ایک گروہ پردوسرے گروہ کومداخلت کرنے کو چھوڑ دیا جاتا تو کسی کی عباد ت گاہیں مساجد، گرجاگھر نہ رہتیں جہاں اللہ کا ذکرکثرت سے کیاجاتا ہے“۔ 
اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر بمباری کی گئی،ان کے گھروں کوتباہ کردیاگیا، ان کی عبادت گاہیں تباہ کردی گئیں، انہیں ان کے گھروں سے بیدخل کرکے کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور کردیا گیا لیکن اسرائیل پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بھی بمباری کررہا ہے۔کیایہ ملت اسلامیہ کونظر نہیں آتا؟ 
اسی طرح افغانستان پر جب بمباری کی گئی اور افغانیوں کو ان کے گھروں سے بیدخل کردیاگیا، 40 لاکھ افغانی عوام صرف پاکستان میں پناہ گزین بنائے گئے۔ ایران پر امریکہ اور اسرائیل نے بمباری کی، ہزاروں ایرانی شہری شہید ہوگئے، ہزاروں گھرراکھ کا ڈھیر بنادیئے گئے جس کے باعث ایرانی عوام بے گھرہوگئے۔ یہ اہم سوال ہے کہ ایران پر بلاجوا ز حملہ کیوں کیاگیا؟ آخرا یران کے عوام کا کیاقصور تھا؟ 
قرآن مجید کی مذکورہ دونوں آیات کی روشنی میں دنیا بھرکے مسلمانوں پرجہاد فرض ہوگیا ہے لیکن دوارب مسلمان کہاں ہیں؟حضور نے فرمایاہے کہ اگر کوئی کسی مسلمان پر ظلم کرے تو اس کا ہاتھ روکو، اپنے بھائی کی مددکرو خواہ وہ ظالم ہو، صحابہ کرام ؓ کے دریافت کرنے پر آپ ؐ نے فرمایا کہ ظالم کو ظلم سے روکنے کاعمل نہ صرف مظلوم کی مدد کرنا ہے بلکہ ظالم کاظلم روک کرآپ ا س کی بھی مددکروگے۔
جب کوئی فرد بلاجواز کسی پر ظلم کرے، اسے بے گھر کرے تو انفرادی طورپراسے ظلم سے روکیں،اسی طرح جب کوئی ملک کسی دوسرے ملک پر ظلم کرے تو دوسرے ملکوں پر شرعی فرض بن جاتا ہے کہ وہ اس مظلوم ملک کی مدد کرے۔
جب مہاجربستیوں پر مسلح حملے کیے جارہے تھے تو الطاف حسین نے بھی اپنے لوگوں کو حق دفاع کادرس دیتے ہوئے  کہاتھاکہ اپنادفاع کرنے کے لئے اسلحہ خریدو کیونکہ اپنا دفاع کرناقرآن مجید کی مذکورہ آیت کے عین مطابق ہے اور جولوگ یہ کہتے ہیں کہ الطاف حسین نے اسلحہ خریدنے کا درس دیگر غلط کیا ہے توالطاف حسین نے کسی کو قتل کرنے کا درس نہیں دیا بلکہ اپنے دفاع کا درس دیاتھااورقرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق بات کہی تھی اوراس پر مجھ پر کوئی بھی الزام لگایاجائے مجھے اس کی کوئی فکرنہیں، میں نے جوبات کہی تھی اس پر آج بھی قائم ہوں۔

الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 390ویں فکری نشست سے خطاب
2  اپریل 2026ء



4/4/2026 8:26:00 AM